تحریکِ انصاف کواستعفوں کی منظوری پر ضمنی الیکشن پر اخراجات کا اندازہ نہیں۔ سپریم کورٹ - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Thursday, September 22, 2022

تحریکِ انصاف کواستعفوں کی منظوری پر ضمنی الیکشن پر اخراجات کا اندازہ نہیں۔ سپریم کورٹ

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری  نے چیف جسٹس  آف پاکستان کا بیان قانون سے متصادم قرار دے دیا

 
https://www.news38960.com
PTI leader Fawad Chaudhary called the statement of the Chief Justice of Pakistan against the law

اسلام آباد(نیوزاپڈیٹ) پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے قومی اسمبلی  ممبران سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے  تحریکِ انصاف کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے بارے میں  تبصرہ کرتے ہوئے  تحریک ِانصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کو یہ اندازہ  نہیں کہ استعفوں کی منظوری کی صورت میں ایک سو 23 سیٹوں پر ضمنی انتخابات پر قومی خزانے پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

عمران خان اورفواد چوہدری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل


سپریم کورٹ آف پاکستان کے اسبیان پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ آف پاکستان کو یہ  اندازہ ہے کیا کہ  رجیم چینج آپریشن کی صورت میں اب تک قومی خزانے پر پانچ ارب ڈالر کا بوجھ پڑ چکا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھاکہ عوام اِس اسمبلی کو عوامی نمائندہ نہیں سمجھتے،  ضمنی انتخابات پر آنے والے  اخراجات سے زیادہ قیمت ہم سُپریم کورٹ  آف پاکستان کے فیصلے کی چکا رہے ہیں جس سے الیکشن  روکے گئے۔

No comments:

Post a Comment