پاکستانی سپوت حافظ محمد ولید نے جیتے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Saturday, December 3, 2022

پاکستانی سپوت حافظ محمد ولید نے جیتے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل

ملک حافظ محمد ولید کا میڈیکل سائنسز میں 29 گولڈمیڈل اپنے نام کرنے کا ایک نیا ریکارڈ


اسلامی جمہوریہ  پاکستان  کا ایک اور چمکتا ستارہ  جس نے اپنے  ٹیلنٹ ، جستجو اور لگن سے  ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔  

https://www.news38960.com
Malik Hafiz Muhammad Waleed a new record of winning 29 gold medals in MBBS.

 

نیوز اپڈیٹ (لاہور) اسلامی جمہوریہ  پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملک حافظ محمد ولید نے "ایم بی بی ایس" ڈگری کے دوران اُنتیس (29) گولڈ میڈل جیت کر  نیا کارنامہ  سر انجام دیا۔ واضح رہے کہ میڈیکل  ڈگری  کے دوران گولڈ میڈل جیتنے کے لیے ایم بی بی ایس  کے طالب علم کو پچاسی  (85) فیصد سے  زیادہ مجموعی نمبر لینا  ہوتے ہیں یا پھر  "ایم بی بی ایس" کی پوری جماعت میں سے  سب سے زیادہ نمبر اپنے نام کرنا ہوتے ہیں۔

 

ملک حافظ محمد ولید نے میڈیکل ڈگری کے دوران اُنتیس (29)گولڈ میڈل اپنے نام کر کے نہ صرف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ پُوری دنیا میں اسلامی جمہوریہ  پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔  ہمارے ذرائع نے جب حافظ محمد ولید سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا  کہ گولڈ میڈلز لینا اور پھر  ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنا کوئی آسان حدف نہیں تھا ، حافظ ولید کے مطابق "ایم بی بی ایس"  کے ابتدائی سمیسٹرز میں  کافی مشکلات کا  سامنا تھا مگر شوق، لگن اورسخت محنت کی بدولت پاکستان کا نام روشن کرنے میں اللہ تعالیٰ نے کرم کیا۔

 

https://www.news38960.com
HAFIZ MUHAMMAD WALEED MALIK WINNER OF 29 GOLD MEDALS WITH HIS PARENTS

یا درہے کہ اس سے قبل میڈیکل کالج کنگز ایڈورڈز  کی ایک طالبہ نے تئیس گولڈ میڈل جیت کر ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ، مگر ملک حافظ محمد  ولید  نے انتیس (29) گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف  کنگز ایڈورڈزکی طالبہ کا ریکارڈ توڑا بلکہ ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے  ملکِ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی۔  حافظ ولید کے والدین نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا  اور حافظ ولید کے 29 گولڈ میڈل  حاصل کرنے پر پُرمسرّت تھے۔ ایم بی بی ایس کے اسی بیج  کے ایک اور ہونہار طالب علم  ڈاکٹرشہزاد 21 گولڈ میڈل حاصل کیے۔ڈاکٹر شہزاد نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کی دعاؤں کے سر سجایااور اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لایا۔

No comments:

Post a Comment