عمران خان اورفواد چوہدری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Wednesday, September 21, 2022

عمران خان اورفواد چوہدری کیخلاف الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل

راولپنڈی بینچ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت انتیس ستمبر تک ملتوی، شوکاز نوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ کی طرف سے  سماعت ہو گی

https://www.news38960.com
Show-cause notices of Election Commission suspended against Imran Khan and Fawad Chaudhry

راولپنڈی (نیوز اپڈیٹ) راولپنڈی بینچ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور فواد چودھری کےخلاف توہین عدالت سے متعلق الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس معطل کر دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی بینچ لاہور ہائیکورٹ میں دونوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز معطل کر دئیے۔عدالت میں وکلاء بابراعوان اورفیصل چودھری  چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر کی جانب سے پیش ہوئے۔


دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت 29 ستمبر سنہ 2020ء تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب شوکاز نوٹسز کے معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا جو سماعت کرے گا۔  یاد رہےکہالیکشن کمیشن کیجانب سے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس راولپنڈی بینچ لاہور ہائیکورٹ  میں چیلنج کئے گئےتھے۔  


تحریکِ انصاف کیجانب سے مقرر کئے گئے وکیل بابر اعوان نے کورٹ کی کاروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو  کے دوران بتایا کہ سارا ڈرامہ عمران خان کو ملکی سیاست سے منفی کرنے کے لیے رچایا گیا ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ عمران کو منفی کرنے والا فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہو گا کیونکہ خان کے ساتھ پاکستانی عوام کھڑی ہے۔ 

بابراعوان کا مزید کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر جانبدار ادارہ نہیں رہا بلکہ یہ پی  ڈی ایم کا ادارہ بن چُکا ہے۔  جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریکِ انصاف   قومی اسمبلی کے ممبران کے استعفوں کی منظوری  کی درخواست خارج کرتے ہوئے نمٹا دی ہے۔

No comments:

Post a Comment