ایشیا کپ سُپر فور مرحلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Monday, September 5, 2022

ایشیا کپ سُپر فور مرحلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل

 ایشیا کپ سُوپر فور کے میچ میں   پاکستانی بلّے بازوں کے ہاتھوں  ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے  شکست  

 

https://www.news38960.com
Pakistan Won The Cricket Match Against India in Asia Cup Super Four Stage

دبئی (نیوز اپڈیٹ) ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کے لیے  اہم ترین میچ میں شاہینوں نے روایتی حریف ہندوستان  کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ  وکٹوں سے پچھاڑ  دیا ، ہندوستانی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو  جیتنے کے لئے  ایک سو بیاسی اسکور کا ہدف دیا تھا جس کے نتیجے میں پاکستانی بلے بازوں نے  آخری اوور کی پانچویں گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پرمقررہ ہدف حاصل کر کے پاکستانی قوم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

 

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے  کیپٹن  بابر اعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کی  مگر تیسرے اوور میں  کپتان  روی بشنوئی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے،  کپتان بابر اعظم نے 10گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 رنز ہی اسکور کر سکے۔  بابر اعظم کے آؤٹ ہو جانے کے بعد  ٖفخر زمان  آئے مگر وہ بھی پندرہ   کے ہدف سے آگے نہ بڑھ سکے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم   کو  تیسری وکٹ  کا نقصان اس وقت برداشت کرنا پڑا جب محمد نواز 20 گیندیں کھیل کر  بیالیس رنز  بنا کر  آؤٹ ہوگئے۔  محمد رضوان اکہتر رنز بنا کر  ہاردیک پانڈیا کی بال  پر کیچ آؤٹ ہو کر پولین لوٹے لیکن  ٹیم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر گئے، جبکہ ہندوستانی گیند بازوں کا اگلا ہدف محمد آصف بنے جو مجموعی طور پر 180 رنز پر آؤٹ ہو گئے ، انھوں نے آٹھ گیندیں کھیل کر پاکستان کے مجموعی اسکور میں صرف سترہ رنز کا اضافہ کر سکے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان  کی جانب سے خوشدل  شاہ  کو کوئی بھی  مخالف  گیند باز  آؤٹ نہ کر سکا  اور  انھوں نے گیارہ  گیندوں پر چودہ  رنز بنائے۔

 

یہاں یہ واضح کریں کہ  ہندوستانی  کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ  بیس  اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر  ایک سو اکیاسی  رنز بنائے تھے۔ سُپر فور مرحلے کے اس  اہم ترین  مقابلے میں پاکستانی ٹیم  نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا  جوہندوستانی  بلّے بازوں کی جانب سے  جارحانہ انداز اپنانے کی وجہ سے انتہائی مہنگا  پڑا۔ اوپننگ بلے بازی کرتے ہوئے ایل راہول اورکیپٹن روہت شرما نے چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے پاکستانی  گیند بازوں  کا بھرکس نکال دیا۔ پاکستانی باؤلرز  بھارتی  بلے بازوں  کے سامنے بے بس نظر آئےجس پر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے  گیند باز تبدیل کرنے کی حکمتِعمل اپنائی جس کا خاصہ اثر ہوا  اور دونوں بلے بازوں نے پولین کی راہ دیکھی۔ حارث رؤف نے  سولہ گیندوں پر اٹھائیس رنز  بنانے والے روہت شرما   اور  شاداب خان نے کے ایل راہول کو  پولین کی سیر کروائی ۔

 

انڈیا  کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی "سوریا کمار یادیو" تیرہ  گیندوں پر صرف اٹھارہ  رنز ہی  بنا سکے اور محمد نواز کی بال  پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔  اس کے بعد "ویرات کوہلی "اور" رشبھ  پنت "نے ہندوستانی  ٹیم کی جانب سے بلے بازی کرنے آئے  مگر   پنت بارہ  گیندوں پر چودہ  رنز بنا  کر شاداب خان کی گیند پر محمد آصف کے ہاتھوں  کیچ  آؤٹ ہوئے۔ انڈین کرکٹ ٹیم کی  طرف سے "ویرات کوہلی"  ساٹھ رنز  اسکور کر کے نمایاں رہے اور آخری اوور میں رَن آؤٹ ہوگئے۔

No comments:

Post a Comment