پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑی کمی کا اعلان کر دیا - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Friday, September 30, 2022

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑی کمی کا اعلان کر دیا

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

https://www.news38960.com
Major Reduction in Petroleum Producrs By Finance Minister Ishaque Dar


اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی گئی۔

 

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  پٹرول کی قیمت میں  بارہ  روپے تریسٹھ پیسے کمی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں  بھی  بارہ  روپے تیرہ پیسے اور دس  روپے اٹھہتر پیسے بالترتیب   کمی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق پٹرولیم آج رات بارہ بجے  سے کر دیا جائیگا۔


یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان کی وفاقی  وزارت برائے خزانہ نے تیل  کی قیمتوں میں کمی کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ذرائع نے  اطلاع دی تھی  کہ وفاقی وزیرِخزانہ آئی ایم ایف سے رجوع کر نے کے بعد وزیرِاعظم پاکستان کو فیصلے کے بارے میں مطلع کریں گے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی  کمی آئی ایم ایف کی رضا مندی سے ہی کی جائے گی۔

 

ذرائع نے اس سے بھی آگاہ کیا تھا  کہ تیل کی مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے  کی بجائے اس کی موجودہ تناسب کو  برقرار رکھ کر ریلیف دینے کی کوشش کی جائیگی۔ تاہم تازہ ترین اطلاع کے مطابق وزیرِخزانہ اسحٰق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر تیل کی مصنوعات میں واضح کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔  

  

    

No comments:

Post a Comment