اگلے چند دنوں میں ڈالر کی قیمت دو سو روپے تک آ نے کا امکان،وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار
![]() |
Federal Minister (Finance) Ishaque Dar |
اسلام
آباد (نیوز اپڈیٹ) وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ آنے والے چوبیس
روز روپے کی قدر کے حوالے سے بہت اہمیت کےحامل ہیں۔ اسحٰق ڈار نے ایک بڑا دعوٰی کرتے
ہوئے کہا ہے کہ اگلے چوبیس روز میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا۔ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی
عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک اُنچی اُڑان اُڑا مگر جونہی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی واپسی کے لیےطیارے میں بیٹھا تو امریکی ڈالر کی
قیمت جلدی سے گرنا شروع ہو گئی۔
وفاقی وزیراِسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت پر کڑی
نگاہ رکھنا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی اہم ذمہ داری ہے، امریکی ڈالر چوبیس روز میں چوبیس روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی
ایم ایف کی شرائط پر پوری طرح عمل کروں گا اور آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں گے، اکتوبر
کے مہینے میں پٹرول پرپانچ روپے لیوی لگنا
تھی جو نہیں لگائی گئی ، آئی ایم ایف پروگرام جُون تک جاری رہے گا۔اُنہوں نے کہا
کہ ہمیشہ ڈِی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح بارہ سے چودہ پرسینٹ تک لے کر آئیں گے، گزشتہ سوموارسے
لے کر اب تک ڈالر کی قیمت 1ٹھارہ روپے تک
گری ہے۔
انٹر
بینک منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں
بھاری کمی
انٹر
بینک منڈی میں بزنس کے دوران امریکی ڈالر کی قدرمیں بھاری مقدار میں کمی ہو
گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انٹر بینک منڈی
میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1.74 روپے کمی
ہوئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 223.90
روپے پر تجارت کر رہاہے ۔ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر
15.75 رُوپے سستا ہو چکا ہے۔
No comments:
Post a Comment