ٹی وی اور اسٹیج کے بےتاج بادشاہ کامیڈی کنگ اداکارعُمر شریف دارِ فانی سے کُوچ کر گئے
طبعیت خراب ہونے پر اداکار عُمر شَریف کو جرمنی کےایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا
جرمنی (نیوزاپڈیٹ)
اسٹیج اور ٹی وی کے معروف ادکار عمر شریف دارِفانی سے کُوچ کر گئے ہیں۔ذرائع
کے مطابق اسٹیج کےمشہور اداکار عُمر شریف انتقال کر گئے ہیں۔ عُمر شریف کو علِاج کے لیے اَمریکا لے جایا جا رہا تھا لیکن اُن کی طبعیت خراب ہونے پر عُمر شریف کو جرمنی کے اسپتال داخل کیا گیا تھا۔امریکا پہنچنے سے قبل ہی عُمر شریف اس دارِفانی سے رُخصت ہو گئے ہیں۔ عُمر شریف کی وفات پر مشہور سیاسی ،سماجی
اورشوبزدُنیا کی شخصیات کی جانب سے اَفسوس
کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بُلند درجات کے لیے دُعا کی جا رہی ہے۔
اسٹیج اور ٹی وی اداکار عُمر شریف کو 28 ستمبر 2021
کی دوپہر ایئر ایمبولینس کے ذریعےصوبائی دارالحکومت کراچی سے اَمریکا روانہ کیا گیا تھا۔ عُمر شریف کو لے جانے والی ایئر
ایمبولینس نے مختلف ممالک میں 3 اسٹاپ اوور کرنے تھے جن میں سے پہلا اسٹاپ جرمنی کے نیورمبرگ ایئرپورٹ پر تھا۔
ایئر ایمبولینس کی فلائیٹ نیورمبرگ پہنچی تو ہلکے بخار اور تھکاوٹ کی
وجہ سے اُنھیں مقامی اسپتال میں داخل کروا
دیا گیا تھا۔ جس کے اگلے روز ایئر ایمبولینس میں
کچھ نقص ظاہر کیا گیا جس کی بنا پر انھیں ابھی تک اِسی اسپتال میں رکھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کراچی سے علِاج کے لیے اَمریکا جانے کے دوران چار روز سے جرمنی کے ایک
اسپتال میں داخل پاکستانی اسٹیج اداکار عُمر شریف کی ڈائیلاسز کے بعد اُن کی حالت
کُچھ بہتر ہونے کا انتظار کیا جا رہا تھا
تا کہ انھیں اگلی منزل امریکا کی طرف روانہ کیا جائے لیکن اس کی نوبت نہ آسکی ااور
وہ جرمنی میں ہی انتقال کر گئے۔
امریکا میں
عُمر شریف کے علاج کے انتظامات
کرنے والے ڈاکٹر طارق شہاب جو کہ پاکستانی
فلمی اداکارہ ریما خان کے خاوند بھی ہیں وہ تمام صورتحال سے رابطے میں تھے۔ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کااس بارے میں کہنا تھا کہ جرمنی کے نیورمبرگ سائوتھ اسپتال میں عمر شریف کا بہت
زیادہ خیال کیا جا رہا تھا ۔ اور وہ اسپتال کے ڈاکٹروں سےمسلسل رابطے میں تھے۔
عُمر شریف کے انتقال پر سیاسی اور سماجی
شخصیتوں کے علاوہ انڈیا اور پاکستان سے
تعلق رکھنے والے اُن کے تمام فینز سوگ میں ہیں
اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بہروزسبزواری، جاوید شیخ، معمررانا،
اداکارہ ریشم اور علی ظفر نے اُنھیں غمگین الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
May ALLAH rest his soul in peace Aamin
ReplyDelete