پٹرول کی تیزرفتاری اور مہنگائی کی اُونچی اُڑان - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Friday, October 1, 2021

پٹرول کی تیزرفتاری اور مہنگائی کی اُونچی اُڑان

پاکستانی حکومت کی جانب سے اپنی  عوام پر  پٹرول کاایٹم بم  پھینک دیا گیا، مہنگائی کا جن قابو سے باہر

https://www.news38960.com/
Petroleum Prices increase in Pakistan

پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت نے مسلسل کئی ہفتوں سےپٹرول کو پَر لگا دیے، پٹرول کی قیمتوں میں  اضافے سے  مہنگائی کی اُونچی اُڑان۔

اسلام آباد (نیوزاپڈیٹ) پاکستانی  حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے  یکم اکتوبر سےپٹرولیم  مصنوعات (کیروسین آئل،  ڈیزل اور پٹرول)کی قیمتوں میں عوام پر اُن کی برداشت سے بڑھ کر پٹرول کی قیمت میں  "127.30" روپے فی لیٹر،  ڈیزل کی قیمت میں  "122.04 " روپے فی لیٹر اور کیروسین آئل   کی قیمت  میں"99.31 " روپے فی لیٹر کا بوجھ ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ "اپوزیشن اورعوام " دونوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑھوتری اور اس کے سبب ہونے والی  مہنگائی پرسخت  تنقید کی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک ِانصاف  حکومت ہر  بار یہی دعویٰ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی  ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا موازی دُنیا کے باقی ممالک سے کیا جائے تو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بہت قیمتیں ہیں۔

حکومت کی طرف سے مقرر کیے گئے ترجمانوں کی جانب سے اس بات پر زور دیا جا رہا ہےکہ ہمارے پڑوسی ممالکبنگلہ دیش اور ہندوستان میں پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں کہیں زیادہ ہیں ۔ وفاقی وزیر ِتوانائی حماد اظہر کی جانب س ایک بیان جاری کیا گیا ہے جِس کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں قابُو میں  ہیں  جبکہ باقی دنیا میں پٹرول کی اشیاء بہت مہنگی ہیں ۔ لیکن اپوزیشن اور عوام اُن کی ان تسلیوں پر سیخ پا نظر آتی  دکھائی دے رہی ہیں۔

وفاقی وزیرِتوانائی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹّی کے تیل کی قدروں میں بڑھوتری مجبوری کے تحت کی گئی ہیں حالانکہ یہ ایک بہت ہی مشکل فیصلہ تھا، انھوں نے مجبوری کی وجہ باقی دُنیا میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بتایا ہے۔ حماد اظہر کا مزید کہنا تھا  کہ پاکستان میں اضافہ عوام کی مشکلات کو مدّنظر رکھتے ہوئے انتہائی کم کیا گیا ہے۔ انھوں نےبتایا کہ ہماری حکومت کوشش کر رہی ہے کہ تیل کیمصنوعات پر کم سےکمٹیکس لگایا جائے۔

ایک اور وفاقی وزیرجن کے پاس پاکستانی خزانے کی کنجیاں ہیں ،  شوکت ترین ، اُنھوں نے بھی اپنی حکومت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ  انگلینڈ میں  پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ  مہنگائی ہے۔ انھوں نےبھی پاکستانی عوام کو تسّلیاں دیتے ہوئے بتایا کہ  انگلینڈ میں پٹرول کی قیمت میں  پاکستان کے مقابے میں 31 پرسنٹ اضافہ  کیا گیا ہے اورباقی دُنیا  کی نسبت بھی پاکستان میں پٹرلیم مصنوعات میں بہت کم مقدار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment