وزیرِاعظم عمران خان نےپاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کو بےڈر ہو کر ورلڈ کپ کھیلنےکا مشورہ دیا۔ - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Wednesday, September 22, 2021

وزیرِاعظم عمران خان نےپاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کو بےڈر ہو کر ورلڈ کپ کھیلنےکا مشورہ دیا۔

وزیرِاعظم عمران خان نےپاکستانیکرکٹ کھلاڑیوں کو بےڈر ہو کر ورلڈ کپ کھیلنےکا مشورہ دیا۔

وزیرِاعظم نے پاکستانی  کھلاڑیوں کوٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں  اہم ٹپس بتائیں، انگلینڈ اور  نیوزی لینڈ کے کرکٹ سیریز  کی منسوخی کا جواب بہتر انداز سے دیں، انشاءاللہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بہت جلدبین الاقوامی  کرکٹ بحال ہوگی،  وزیراعظم  نےقومی کرکٹرز سےملاقات کی۔

https://www.news38960.com/
Prime Minister Imran Khan meeting with Crick 

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) وزیراعظم پاکستان  نےملکی کرکٹ  کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انھیں مشورہ دیا کہ  بے خوف و خطر  ہوکر ورلڈ کپ میں حصہ لیں اور بہترین کارکردگی سے کھیلیں، انھوں نے کہا کہ تمام کرکٹ کھلاڑی اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر خاصی توجہ دیں،انشاءاللہ پاکستان میں بہت جلد بین الاقوامی کرکٹ بھرپور طریقے سے واپس  آئیگی۔ ذرائع کےمطابق ملکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی آج وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، جس کے دوران ملکی  ڈومیسٹک کرکٹ سمیت کرکٹ کھیل کے کئی امور پر گفتگُو زیرِ بحث رہی۔  وزیرِاعظم عمران خان نے ملکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نڈر ہوکر ورلڈ کپ میں حصّہ لینے کا مشورہ بھی  دیا،  وزیرِاعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق اہم ٹپس بھی  دیں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ قومی کرکٹ کے تمام کھلاڑی اپنی پرفارمنس بہتر بنائیں، پاکستان میں جلدہی قومی کرکٹ بحال ہو جائیگی، موجودہ حالات کے پیشِ نظر دُنیا کوبہترین کارکردگی سےجواب دینا بہت ضروری ہے، ہمارا وطن  کھیلوں کیلئے  ایک محفوظ ملک ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید  نے اِس مُلاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے پاکستانی  ٹیم کا جذبہ  بہت بڑھایا ہے، وزیرِاعظم عمران خان نےکھلاڑیوں سے کہا کہ آپ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے جس کا مظاہرہ تمام کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں کرنا ہے،  اُن کا مزید کہنا تھا  کہ پیسے کا کبھی بھی لالچ نہیں کرنا اور نہ  ہی کبھی ضمیر کا سودا کرنا ہے۔ عمران خان نے کھلاڑیوں سے کہا کہ "نہ ڈرنا ہے اور نہ گھبرانا ہے"۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی  بھی مسئلہ نہیں ہے، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کا شمار دنیا کی ٹاپ ایجنسیوں میں ہوتا  ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ  اگر  میرٹ پر فیصلے کیے جائیں تو کبھی بھی ناکامی کا سامنا  نہیں کرنا پڑتا۔

وزیرِاعظم کے معاون خصوصی شہبازگُل نے کہا  کہ وزیرِاعظمعمرانخاننےقومی کھلاڑیوں سےکہاکہساریپاکستانیعوامہرقدمپرآپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ اپنی ساری پرفارمنس دکھائیں، پی سی بی  کے چیئرمین"رمیز راجہ" بہت اچھی خاصی سمجھ بُوجھ رکھتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہت سی اسٹرکچر تبدیلیاں بھی ہوں گی۔

No comments:

Post a Comment