نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کروانے کی پیشکش کر دی - News Update

.com/img/a/

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Monday, September 20, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کروانے کی پیشکش کر دی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کروانے کی پیشکش کر دی۔

پاکستان  کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئےبنگلادیش اورسری لنکا سے رابطہ کیا،  دونوں ملکوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی۔

news38960+
New Zealand  and Pakistan Cricket Teams

لاہور(نیوزاپڈیٹ) نیوزی لینڈ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور کرکٹ سیریز کسی اور نیوٹرل ملک میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیکن پاکستانی حکام نے اسے رَد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ  بورڈ نے کہا ہے کہ اُن کی ٹیم اسلامی جمہوریہ پاکستان سے دوبارہ کرکٹ سیریز کھیلنا چاہتی ہے مگر  یہ میچز کسی اور مناسب ملک میں ہونے چاہیے، مگرپاکستانی حکام نے نیوزی لینڈ کی یہ پیشکش مکمل طور پر رَد کر دی ہے۔

یاد  رہے کہ نیوزی لینڈاور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان تقریباً اٹھارہ سال بعد پاکستان میں سیریزہونے والی تھی مگر بالکل آخری لمحات میں نویزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ کیوی کرکٹ ٹیم کی اسکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئےتھے اور  نیوزی لینڈکرکٹ حکام  کو پاکستان میں کیوی کرکٹ ٹیم کی اسکیورٹی ے متعلق پوری طرح یقین دہانی کرائی  گئی تھی، مگر  نیوزی لینڈحکام کی جانب سے یک طرفہ فیصلے پر بہت افسوس ہوا ہے جبکہ پوری دنیا سے کرکٹ کے دیوانوں نے  سخت غصّے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ  پاکستان کو  مکمل طور پر محفوظ ملک قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ایک انٹرویو میں ذرائع کو بتایا کہ نیوزی لینڈ گورنمنٹ کا یکطرفہ فیصلہ انتہائی خطرناک کُن تھا جس سےدونوں ملکوں کے تعلقات پر بُرا اثر پڑا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے متعلق بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے سامنے تحفظات  پیش کیے جائیں گے۔  چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نےنیوزی لینڈ میں چودہ دن قرنطینہ کیا تھا اورنیوزی لینڈ میں  مسجد حملے کے باوجود ہم پیچھے نہیں ہٹے تھے۔

نیوزی لینڈحکام کی جانب سے  سیریز منسوخ کیے جانے پر وسیم خان  نے مزید بتایا   17 ستمبر 2021ء  کوای ایس آئی سیکیورٹی کےسربراہ رگ ڈکیسن نےہم سے رابطہ کر کے بتایا کہ ہماری ٹیم پر حملہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ  ہمیں یا ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کو کسی قسم  کے  حملےکا  تھریٹ نہیں تھا ،  اُن کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی حکام کی جانب سےچوبیس گھنٹوں  میں بنگلادیش اورسری لنکا حکام سےرابطہ کیا گیا  اور دونوں مُلکوں نے پاکستانی دورے پر رضامندی ظاہرکر دی ہے جبکہ  برطانیہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان  میں کرکٹ کھیلنے  کا فیصلہ جلد کیا جائیگا۔

No comments:

Post a Comment