ٹوکیواولمپکس میں پاکستان سےتعلق رکھنےوالی ایتھلیٹ نجمہ پروین گولڈمیڈل اپنے نام کرنےکےلیےپُرامید - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Sunday, August 1, 2021

ٹوکیواولمپکس میں پاکستان سےتعلق رکھنےوالی ایتھلیٹ نجمہ پروین گولڈمیڈل اپنے نام کرنےکےلیےپُرامید

ٹوکیواولمپکس میں پاکستان سےتعلق رکھنےوالی ایتھلیٹ نجمہ پروین گولڈمیڈل اپنے نام کرنےکےلیےپُرامید

https://www.news38960.com/
Tokyo Olympics, Najma Parveen Pakistani Athlete

ٹوکیو(نیوزاپڈیٹ)جاپان میں ہونے والے  ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین نے کہا کہ وہ  دوڑ کے مقابلوں  میں اپنی صلاحیت کا لوہا  منوانے کے لیے پر عزم ہیں اور اس دفعہ گولڈ میڈل جیتنے کے لیے  پُراُمیدہیں ۔ ان کا کنا تھا کہ وہ انشاءاللہ گولڈمیڈل حاصل کر کےعالمی سطح پر پاکستان  کا نام روشن  کریں گی  اوراپنے گھر والوں کوبہت ساری  خوشیوں کا تحفہ دیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین دوڑ میں طویل نیشنل چیمپیئن ہیں اور ایشین مقابلوں میں نمایاں پوزیشن ہولڈر ہیں ۔ ٹوکیو میں جاری اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ نجمہ پروین بےحد خوش ہیں۔

نجمہ پروین نے نیوز اپڈیٹ کے ذرائع کو بتایا  کہ وہ ایک سال قبل شادی کے بندھن میں بندچکی ہے اور وہ شادی شدہ زندگی میں مصروفیت کے باوجوداپنے شوق کو جاری رکھی ہوئی ہیں اورباقاعدہ طور پر  پریکٹس کرتی رہی ہیں تا کہ وہ اول انعام حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا  ایک عورت کو کھیل کی دنیا میں خاندان اور گھر والوں کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے، اس سے ایک کھلاڑی کے حوصلے اور ہمت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اولمپکس میں نجمہ پروین کو ہوئی  شکست،  ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان  کا خط منظرِعام

لاہور (نیوز اپڈیٹ) ٹوکیو اولمپکس میں بہت زیادہ  ناقص کارکردگی دکھانے والی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون  ایتھلیٹ  کھلاڑی "نجمہ پروین" کے معاملے پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا خط سامنے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں اسلامی جمہوریہ  پاکستان کے مزید دو کھلاڑی بھی شکست کے باعث  باہر ہوگئے ہیں۔  2 سو میٹر ریس میں پاکستان کی خاتون کھلاڑی " نجمہ پروین" آخری نمبر پر آئیں ہیں۔ذرائع  سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان  اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹ "نجمہ پروین" کو بھیجنے سےانکار  کیا تھا کیونکہ حالیہ دنوں میں ان کی شادی قرار پائی تھی جس کی بنا پر وہ اچھی طرح اولمپکس کی تیاری بھی نہ کر پائیں تھی اور نہ ہی باقاعدہ طور پر ٹریننگ لے سکی تھی ۔

No comments:

Post a Comment