سفری پابندی کے باوجودگولڈن ویزہ کی بدولت پاکستانی ڈاکٹر کا متحدہ عرب امارات کا سفر ہوا ممکن
![]() |
United Arab Emirates |
دبئی (نیوز اپذیٹ) پاکستانی ڈاکٹرسید نادر اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ
بوئنگ جہاز 777 کی خالی فلائیٹ میں دبئی پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ ڈاکٹر دبئی
کے گولڈن ویزہ کی سہولت کا حامل ہے جس کی بدولت اسے فیملی سمیت متحدہ عرب امارات
کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔
![]() |
Dubai Burj Khalifa |
مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ فضائی سفر پر پابندی کے باوجود اسے گولڈن ویزہ کے باعث واپسی کی اجازت مل سکی جبکہ اس کے کئی کولیگز ڈاکٹر پابندیوں کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ اسے بھی پاکستان میں پھنسنے کا خوف تھا مگر اس کی والدہ کے بائی پاس کے بعد گولڈن ویزہ کی ہی بدولت اسے متحدہ عرب امارات لوٹنا ممکن ہوا۔
![]() |
Boing Aircraft 777 Passenger Cabin |
No comments:
Post a Comment