تحریکِ انصاف پاکستان کےلانگ مارچ میں چینل٥سے وابستہ سینئر خاتون رپورٹر صدف نعیم حادثاتی طور پر کنٹینر کے نیچے آک کُچلی گئیں۔
![]() |
SADAF NAEEM SENIOR NEWS REPORTER OF CHANNEL 5 CRUSHED TO DEATH BY REAL INDEPENDENCE LONG MARCH CONTAINER |
لاہور (نیوز اپڈیٹ) نجی چینل ٥ کی سینئر رپورٹر صدف نعیم
میڈیا کوریج کیلئے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے آغاز سے ہی حقیقی مارچ کے قافلے کے
ساتھ تھیں۔ واضح رہے کہ صدف نعیم نے گزشتہ روز چئیرمین تحریکِ انصاف عِمران خان کا
انٹرویو بھی لیا تھا۔ آج حقیقی آزادی لانگ مارچ جب مُریدکے میں سادھُوکی کےپاس پہنچا
تو وہ حادثاتی طور پر کنٹینر سے نیچے گرکر کنٹینر کے نیچے آ گئی جس سے وہ مَوقع
پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔
حادثے کے وقت موقع پر موجود صحافیوں نے بتایا کہ چینل٥ کی سینئر صحافی رپورٹرصدف نعیم کنٹینر کے ساتھ ساتھ ہی چل رہی تھیں جبکہ سادھُوکی کے قریب رَش میں دھکا لگنے کی وجہ سے گِر گئیں اور چلتے کنٹینر کے نیچے آگئیں ۔ حادثہ پیش آنے پر شورمچا تو عِمران خان نے کنٹینر روکنے کا کہااور خُود نیچے اُتر آئے۔ اس حادثے کے پیشِ نظر عمران خان نے دلی افسوس کا اظہار کیا اورآج کیلئے حقیقی آزادی لانگ مارچ ملتوی کردیا ہے۔
سورہ اخلاص ترجمہ اور مختصر تعارف
ذرائع کے مطابق چینل فائیو کی سینئر صحافی رپورٹر صدف نعیم لاہور (اچھرہ) کی رہائشی تھیں اور تقریباً پچھلے پندرہ سال سے صحافت کے شُعبہ سے منسلک تھیں۔ اُن کے صحافی دوستوں نے بتایا کہ صدف نعیم کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو کہ ابھی بہت چھوٹے ہیں۔ تمام سیاسی قائدین نے صدف نعیم کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلند درجات کی دعائیں کی ہیں۔
صدف نعیم کے ساتھی روپورٹرز نے ان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی محنتی، قابل اور نہایت خوش اخلاق تھیں۔ وہ چینل فائیو کی سینئر رپورٹر تھیں اور انھوں نے اپنی محنت اور لگن سے میڈیا میں اپنا نام بنا لیا تھا ۔ان کی اچانک موت پر تمام صحافی برادری دُکھی ہے۔
No comments:
Post a Comment