وزیرِاعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کا دورہ ازبکستان - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Friday, July 16, 2021

وزیرِاعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کا دورہ ازبکستان

وزیرِاعظم پاکستان عمران احمد خان  نیازی کا دورہِ ازبکستان  

عمران خان  نے ثمر قند میں امام بخاری ؒکے مزار پر حاضری دی

https://www.news38960.com/
Uzbekistan Visit of Prime Minster Imran Khan (Imam Bukhari Mazar)

 تاشقند(نیوز اپڈیٹ) دورہ ازبکستان کے دوران  وزیراعظم  پاکستان  امام بخاریؒ کے مزار پر حاضرہوئے۔

ذرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی  نےآج ازبکستان کے شہر ثمر قند  کا دورہ کیا،عمران خان نے امام بخاری کے مزارشریف  پر حاضری دی۔ واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران  ازبکستان کے وزیرِاعظم عبداللہ اروپوف بھی موجود  تھے۔دونوں سربراہانِ مملکت  نے امام بخاریؒ کے مزار پر فاتحہ بھی پڑھی جبکہ  عمران احمد خان نیازی کو امام بخاریؒ کے مزار کی توسیع کے بارے میں  بھی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ وزیرِاعظم پاکستان امیر تیمور کے مزا ر پر بھی حاضر ہوئے۔


وزیراعظم عمران خان اور  ازبکستان کے صدر  کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

https://www.news38960.com/
Imran Khan Visit to Uzbekistan

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان  عمران خان اور صدرازبکستان  کے درمیان  ملاقات کا اعلامیہ بھی  جاری ہو گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ون ٹو ون ملاقات کا دورانیہ  2 گھنٹے تھا، اعلامیے میں ایک نیا بلاک بنانے پر دونوں ملکوں میں اتفاق کیا گیا ہے جس کے مطابق افغانستان کے معاملے پر باریک بینی سے مشاہدہ کیا جائے گا۔

نئے  بلاک میں شامل ہونے والے ملک ترکی،  پاکستان ، ایران، تاجکستان اور ازبکستان ہیں۔اس بلاک کا اہم مقصد  افغانستان  معاملے پر احسن طریقے سے  بحث کر کے حل نکالنا ہے ۔وزیرِاعظم پاکستان  عمران خان کےمطابق جب انشاء اللّٰہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین  تعلقات بہتر ہوں گے  تو ازبکستان کو انڈیا تک بھی رسائی حاصل ہوجائیگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہیں ازبکستان کو مشرق وسطیٰ اور افریقہ تک ملانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔  اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے  اہداف مشترک ہیں۔ دونوں ممالک غربت سے نمٹنا  چاہتے ہیں۔وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ  ازبکستان میں اقتصادی امور  اورتعلیم میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر  کام ہورہا ہے۔  ہم ازبکستان سے مضبوط  اعلٰی تجارتی تعلقات چاہتے ہیں ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کی اور صدر ازبکستان کی ملاقات کے علاوہ  دونوں ممالک کے  وزرائے خارجہ کے درمیان بھی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تاشقند میں وزیرِاعظم عمران خان نے ہندوستانی صحافی کی بولتی بند کردی

https://www.news38960.com/
Prime Minister Imran Khan in Uzbekistan

وزیرا عظم پاکستان  عمران احمد  خان نیازی  نے انڈین  صحافی کے  پاکستان اور انڈیا کے مابین  امن کےمتعلق ایک سوال پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان  کوہم  کب سے کہہ رہے ہیں کہ ایک مہذب ہمسایہ بنے،  لیکن کیا کریں آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی  راستے میں آجاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے ملکوں کے درمیان روابط کانفرنس کے اختتام کے موقع پرعمران خان سے بھارتی صحافی نے ایک سوال کیا  کہ کیا بات چیت اور دہشتگردی ساتھ ساتھ چل سکتی ہے؟؟   جس کے جواب میں وزیرِاعظم  عمران خان نے بہت خوبصورت جواب دیتے ہوئے  کہا کہ ہندوستان کو کب سے کہہ رہے  ہیں کہ ایک مہذب ہمسائے کی طرح  رہےمگر کیا کریں آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی راستے میں آجاتی ہے۔

 

No comments:

Post a Comment