کورونا وباء کی اپڈیٹ - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Friday, June 18, 2021

کورونا وباء کی اپڈیٹ

 ملک  میں کورونا کی  ویکسین ناپید   ہوگئی۔

https://www.news38960.com/
Pak Vac, Covid Vaccine

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) لوگوں نے ویکسین لگوانے کے لئے تیزی دکھائی تو حکومت بڑی سست ہوگئی،  پاکستان میں کورونا کی  ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ 

ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مختلف صوبوں (خیبر پختونخواہ، سندھ، پنجاب) کے  دارالخلافوں "پشاور کراچی،  لاہور" میں کووڈ ویکسین کی مقدار میں کمی واقع ہو گئی ہے، جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کےکئی دوسرے شہروں میں بھی  کورونا ویکسین کی قلت دیکھنے میں آئی ہے۔  ویکسین   کی عدم دستیابی کی وجہ سےجو خوراکیں لوگوں کو دوسری ڈوز لگانے کے لیے  رکھی گئیں تھیں وہ بھی پہلی خوراک لگانے والوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔  ماہرینِ صحت کا خیال  ہے کہ ویکسین کی قلت  کے باعث اگر   دوسری ڈوز  دیر سے لگتی ہے   تو پہلی لگی ہوئی  ڈوز کا اثر ختم بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کی حکومت  نے  فوراً چین سے  ویکسین کی پونے3 کروڑ خوراکیں خریدنے کا  شاندار فیصلہ کرلیا ہے،  کین سائنو کی بیس  لاکھ ، سائنو ویک کی پچیس لاکھ  اورسائنو فارم کی 2کروڑ  تیس  لاکھ خوراکیں خریدے جانے کا قوی امکان ہے۔


پاکستان میں تیار کردہ ویکسین (پاک ویک) صوبہ خیبر پختونخواہ  میں لگانے کا آغاز ہو گیا ہے۔


https://www.news38960.com/
Pakistani Made Vaccine Pak Vac

پشاور (نیوز اپڈیٹ) صوبہ خیبرپختونخوا ہ میں پاکستانی  بنائی گئی کورونا   ویکسین کی قِسم  (پاک ویک)  لگانی شروع کر دی گئی ہے ،    ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ  نے جو  رپورٹ جاری کی اُس  کے مطابق ملکی   ویکسین ( پاک ویک) خیبر پختونخواہ  کے  دو سو ستر لوگوں  کو لگائی  جا چکی ہے ، خیبر پختونخواہ   میں اس سےپہلے اسٹرازینیکا،  ، کین سائنوویک اور سائنو فارم ویکسینیں لگائی جا رہی  تھیں۔    مزید برآں یہ  کہ ملکی سطح پر تیار ہونے والی ویکسین  (پاک ویک ) کی مریض  کوصرف ایک ہی  ڈوز لگتی ہے۔

شعبہِ صحت پاکستان نے جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں اُن  کے مطابق صُوبہ خیبرپختونخوا ہ  میں گزشتہ دن  مجموعی طور پر66  ہزار 8 سو لوگوں کی کورونا ویکسی نیشن  کی گئی تھی، جبکہ  ابھی تک صوبہ خیبرپختونخوا ہ کے تمام علاقوں میں 3  لاکھ 80  ہزار مرد و خواتین کوکورونا حفاظتی  ویکسین لگائی جا  چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا  کہ  ایک تحقیقی   رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں ابتک مجموعی طور پر  پندرہ  لاکھ اسّی   ہزار سے ز یادہ شہریوں کو ویکسین  لگائی جا چکی ہے۔

انڈیا سے دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کو "ڈیلٹا ویریئنٹ" کا نام دیا گیا ہے،  عالمی ادارہ صحت

 

https://www.news38960.com/
World Health Organization

جنیوا (نیوز اپڈیٹ) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ  کے مطابق بھارت سے پیدا ہونے والی کورونا  وباءکی نئی  قسم "ڈیلٹا ویریئنٹ"  ابھی تک دُنیا کے  80  ممالک تک انتہائی شدت سے  پھیل چکی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کورونا  وباءکی اِنڈین  قسم (ڈیلٹا ویریئنٹ)جتنی سرعت  سے پھیل رہی ہے  اسے دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے  کہ  اس بھارتی قسم کے کورونا وائرس  کے خلاف اگر احتیاطی تدابیر  کو ملحوظِ خاطر نہ رکھا گیا تو اس  کا  بہت   ہی تیزی سے  تمام دنیا  میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

کورونا وباء کے بارے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)ٹیکنیکل شعبے  کی سربراہ "ڈاکٹر ماریہ وون کرخوف" نے بتایا کہ  کووڈ کی بھارتیہ قسم "ڈیلٹا ویریئنٹ"  کورونا کی سامنے آنے والی پہلی قِسموں کی نسبت  زیادہ جلدی پھیلتی ہے،  یہ بھی یاد رہے کہ  کورونا وباء کی اِنڈین  قسم (ڈیلٹا ویریئنٹ) کا   پچھلے سال ہندوستان  سے پھیلاؤ شروع ہوا تھا جبکہ  ڈیلٹا ویریئنٹ کی ہی قسم کو انڈیا  میں کورونا وباء کی موجودہ  اور تیسری لہر کی وجہ بھی بتایا جا رہا ہے۔


پاکستان  میں  کورونا وباء کےایک ہزار  تینتالیس  نئے مریضوں کا انکشاف۔ مزید انتالیس افراد لقمہِ اجل


اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ)  پچھلے  چوبیس گھنٹوں میں  پورے پاکستان  میں کورونا وباء سے انتالیس لوگ   جاں بحق ہوگئے ہیں، دوسری جانب   1 ہزار تینتالیس  نئےمریض بھی  منظرِعام پر آئے،   ملک   میں کورونا وباء کی وجہ سےاموات میں اضافہ ہو  کر تعداد اکیسہزار نو سو تیرہ  تک پہنچ گئی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ  پاکستان کے حکومتی نمائندے  کے مطابق میں مُلک میں کووِڈ کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 9  لاکھ چھیالیس  ہزار دو سو سے تجاوز کر چکی  ہے۔ پاکستانی صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ چوالیس  ہزار 663،  صوبہ سندھ میں 3 لاکھ  تیس ہزار 552،  صوبہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ چھتیس ہزار 663،  صوبہ بلوچستان میں چھبیس  ہزار  466، صوبہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار  سات سو اُنسٹھ،  وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں بیاسی  ہزار دو سو اتھتر اور  آزاد کشمیر میں اُنیس  ہزار آٹھ سو  اڑسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔


بیلجئم میں  کورونا وباء  کی اِنڈین  قسم (ڈیلٹا ویریئنٹ)  کے کیسز بڑھنے کا  خدشہ۔


https://www.news38960.com/
Belgium Channel Terminal 


بیلجئم کے مقبول  وائرالوجسٹ نےانتباہ کیا کہ بیلجئم میں کورونا وباء  کی اِنڈین  قسم (ڈیلٹا ویریئنٹ) کےمریضوں میں اضافہ ہو نے کا خدشہ ہے


بیلجئم کے وائرالوجسٹ  کے مطابق  انڈیا سے پھیلنے والے کورونا وائرس " ڈیلٹا ویریئنٹ" کی وجہ سے مستقبل میں  بیلجئم  پر وباء کا  دباؤ بن سکتا ہے۔ اس وائرس  کا پھیلاؤ جوپچھلے  ہفتہ تین اعشاریہ نو فیصد  کی شرح سے تھا وہ اب اضافے کے ساتھ  چھ اعشاریہ ا یک فیصد کی شرح  تک پہنچ چکا ہے،  مزید برآں اس سے مستقبل ڈیلٹا ویریئنٹ  کے اضافے کا امکان ہےجبکہ انفیکشن ریٹ اگرکم رہے اور ویکسی نیشنکا عمل  کامیابی سے جاری رہتا ہے تو اس کے  اثرات کو  قابو کیا جا سکتا ہے۔


وائرالوجسٹ نے روزنی ڈالتے ہوئے مزید بتایا  کہ دنیا کے باقی ممالک کی نسبت بیلجئم میں کورونا  وباء کی صورتحال بہت بہتری کی طرف رواں دواں ہے۔  اُن کا کہنا تھا کہ پورے  ملک میں ماسوائے برسلز روزانہ کی بنیاد پر  منظر عام پر  آنے والےکورونا کیسز کی وجہ سےہونے والی اموات اور اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں واضح  کمی واقع ہو رہی ہے مگر گزشتہ ہفتے سے  کورونا وباء میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،  اُنہوں نے بتایاکہ بیلجئم میں ابتک 51 فیصد لوگوں کو  ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چُکی ہے جبکہ ایک تہائی آبادی نے دوسری ویکسین بھی لگوا کر  اپنا  کورس مکمل کر لیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ بیلجئم میں اکثریت ابھی ویکسی نیشن سے ابھی محروم ہے۔ پورے ملک میں پھیلی  بیماریوں کے شعبے کے سربراہ وائرالوجسٹ وون گیخت کا کہناتھا کہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی کورونا وباء کی قسم   بہت زیادہ متعدی ہے  جو کہ برطانیہ (لندن)  میں تیزی سے شدت اختیار کر  رہا ہےاورکورونا کے نئے مریضوں  میں 90 فیصد سے زیادہ کی شرح نوٹ کی گئی  ہے۔

اس کے پیشِ نظر یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ گرمیوں کے موسم  اور ویکسی نیشن کے باوجود اس وباء کے بڑھنے  کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،   انہی خدشات کے پیشِ  نظر اسٹیٹ سیکریٹری آف بیلجئم برائے اسائلم اور امیگریشن سامے مہدی نے ایک روز قبل  کہا تھا کہ ملک  میں کورونا وباء  کی اِنڈین  قسم (ڈیلٹا ویریئنٹ) کے پھیلنے سےحفاظت کے لئے بیلجئم کو  برطانیہ (لندن) کے  سفر ی قانون کو کڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید بر آں  ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لئے چند ہفتوں کی لئے عارضی پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment