ضمنی انتخابات میں ساتوں نشستوں پر چئیرمین تحریکِ انصاف عمران احمد خان کی جیت، سابق وفاقی وزیر چودھری فواد کی جانب سے پاکستان فوج کو اہم پیغام
اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) آج قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جس پر ووٹرز کا اچھا ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ، واضح رہے کہ ضمنی الیکشنز میں سات حلقوں میں چئیرمین تحریکِ انصاف عمران احمد خان خود بطور امیدوار تھے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان تمام نشستوں پر عمران خان جیت رہے ہیں ۔
تحریکِانصاف کی جیت کو بھانپتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عمران کے دستِ راست سمجھے جانے والے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے
والے چودھری فواد نے فوج کو اہم پیغام
دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ اور فوجی قیادت کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے فیصلے اور
خواہشات کی قدر کرنا چاہیے انھوں نے اپنے سوشل میڈیا سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا
کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی واضح برتری سے یہ چیز ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستانی عوام کی امیدوں کا
محور صرف خان ہے۔
امریکی ڈالر میں مسلسل کمی کا رحجان کیسے ہوا
چودھری فواد نے فوجی قیادت کو فوری طور پرپاکستان میں نئے انتخابات کروانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو بھی پیغام جاری کیا کہ پی ٹی آئی قیادت حکومتِ پاکستان سے سے الیکشن کے فریم ورک پر ڈائیلاگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
شہرِ قائد میں ضمنی انتخابات کے دوران حلقہ این اے 237 میں جعلی ووٹیں کاسٹ کرنے کا انکشاف
ذرائع کے مطابق لنچ ٹائم میں کچھ لوگ پولنگ اسٹیشن میں آئے اور انھوں نے تقریباً بیس جعلی ووٹ پیپلز پارٹی کے حق میں ڈالے یہ انکشاف پالنگ پر موجود پریزائیڈنگ افسرمظہربھٹی نے ہمارے نمائندے سے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان چند لوگوں نے پرچیوں پر تیر کے نشان پر مہریں لگائیں، جس پر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔ پالیس کی پوچھ گچھ کے دوران تمام ملزمان موقع سے فراف ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس تما واقعے کے پیشِ نظر تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمیل احمد کی جانب سے پریزایئینڈنگ افسر کو شکایت درج کروا دی گئی ہے۔
تحریکِ انصاف کے اور رہنما اظہر راجہ نے مزیدانکشاف کیا کہ ووٹنگ کےدوران پروفارما کا اپر اورلوئر ٹائٹل لکھنے کی عجیب منطق ہے جو سمجھ سے باہر ہے۔پریزائیڈنگ افسران اپنے فرائض نیک نیتی سے نہیں نبھا رہے۔پریزائیڈنگ کی صرف معافی مانگ لینے سے کام نہیں چلے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات کئے گئے آر اوز اپنی ڈیوٹی صحیح طور پر انجام نہ دینے والے پریزائیڈنگ افسران کیخلاف ایکشن لینا چاہیے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ضمنی الیکشن کے دوران یہ پہلی دھاندلی تھی جو ریکارڈ کی گئی۔
No comments:
Post a Comment