اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک پر مقامی و بیرونی قرضے کی تفصیلات جاری کر دی گئی ۔

Details of Pakistan's Debt Has Published By State Bank of Pakistan

کراچی(نیوز اپڈیٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان پر لادے گئے قرضے کے بوجھ کی تفصیلات ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دی گئی ہیں جس کی رُو سے وطنِ عزیز کو پچاس ہزار 5 سو تین ارب روپے کا مقروض کر دیا گیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کے قرضے میں گزشتہ برس جولائی 2021ء سے جولائی 2022 ءکے دوران ستائیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق حکومتِ پاکستان کا مقامی قرض اکتیس ہزار ارب روپے ہے اور ایک برس کی مدت میں اس میں سولہ فیصد اضافہ ہواہے، جبکہ حکومت ِ پاکستان کا بیرونی قرضہ اُنیس ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں حکومتِ پاکستان کے بیرونی قرضے میں اُنچاس فیصد اضاف ہوا ہے۔
No comments:
Post a Comment