بینک کی غلطی کے سبب امریکن شخص پچیسواں امیر ترین آدمی بن گیا - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Wednesday, September 7, 2022

بینک کی غلطی کے سبب امریکن شخص پچیسواں امیر ترین آدمی بن گیا

ڈیرین جیمز کے بینک اکاؤنٹ میں پچاس ارب ڈالر ٹرانسفر کر دئیے گئے

 

https://www.news38960.com
An American man became the 25th richest man because of a bank error

نیویارک(نیوز اپڈیٹ) امریکہ میں ایک شخص حادثاتی طور پر دنیا کا 25واں ارب پتی  آدمی بن گیا جو جو کہ صرف چند گھنٹے  امیر ترین رہا ۔ ذرائع کے مطابق امریکی ریاست " لوئزیانہ" کے رہائشی اُس آدمی کا نام  "ڈیرین جیمز "ہے جس کےذاتی  بینک اکاؤنٹ میں بینک اسٹاف کی  غلطی کی وجہ سے  سے پچاس ارب ڈالر کی ایک بڑی رقم منتقل کر دی گئی اور وہ بیٹھے بٹھائے دُنیا کا 25واں ارب پتی  شخص  بن گیا۔

 

ڈیرین جیمز نے اس واقعے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتانا تھا  کہ جب اس کے  بینک اکاؤنٹ میں اتنی زیادہ  رقم ٹرانسفرہوئی تواسے  اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں  آ رہا تھا ۔ اس کے مطابق  میں نے اپنی زندگی میں اتنے زیادہ صفر پہلی بار  دیکھے  جو کہ  میرے بینک بیلنس کی رقم میں  میں لگے ہوئے تھے۔ جیمز کے بینک اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر ہونے کے بعد اس نے بینک میں   فون کال کی بینک عملے کو اس بارے میں مطلع کیا جس پر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات چیک کرنے بعد بتایا گیا یہ خطیر رقم بینک اسٹاف کی غلطی کی وجہ سے اس کے اکاؤنٹ میں جمع ہو گئی ہے۔

 

 ڈیرین کا کہنا تھا کہ اسنے بینک اسٹافسےکہاکہ اس رقم کو اس کے اصل مالکان تک پہنچا دیا جائے۔ اُن  کا مزید کہنا تھا میں نے ساری زندگی اتنی بڑی رقم کا صرف  خواب  ہی دیکھتا آیا ہوں  کہ اگر مجھے خطیر رقم مل جائے تو  میں یہ یہ کام سر انجام دوں گا  مگر جب یہ رقم میرے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تو مجھے ایسے لگا کہ اب میرے سارے خواب پورے ہو جائیں گے، لیکن اگلے ہی لمحے مجھے یہ محسوس ہوا کہ پیرا اس رقم پر کوئی حق نہیں ہے اور اس کا اصلی مالک کوئی اور ہے، تبھی میں نے بینک رابطہ کر کے انھیں اس کے متعلق آگاہ کر دیا۔  ڈیرین جیمز کا کہنا تھا کہ  اگر سچ میں  میں اتنی رقم کا مالک بن جاؤں تو  میں وہ پوری رقم غریبوں میں بانٹ دوں۔

No comments:

Post a Comment