صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر غور : فواد چودھری - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Tuesday, September 6, 2022

صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر غور : فواد چودھری

ہماری خواہش ہے کہ پورے پاکستان میں الیکشن کرائے جائیں، سابق  وزیرِ اعظم عمران خان کی بات  میں سول قیادت کا ذکر  کیا گیا تھا۔تحریکِ انصاف کے  رہنما فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگو

https://www.news38960.com
Consideration of breaking up the Provincial Assemblies of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa: Fawad Chaudhary

اسلام آباد (نیوزاپڈیٹ) پی ٹی آئی کے رہنمافواد چودھری کا کہنا ہےکہ صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ہماری یہ خواہش ہے کہ ایک فریم ورک کے تحت پُورے پاکستان میں الیکشن کروائے جائیں۔پی ٹی آئی رہنما کا ایک نجی چینل کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ اگر آئی ایس پی آر نے ان کی  پریس کانفرنس سُنی ہوتی تو شاید انہیں اِس بیان کی ضرورت نہ پڑتی کیونکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے واضح طور پر جو باتیں کی ہیں ان میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت پر  تبصرہ نہیں تھا  بلکہ سِول قیادت کا ذکرکیا گیا تھا ۔


فواد چودھری کے مطابق پاکستان کو سری لنکا بننے سے  کپتان عمران خان نے روک رکھاہے۔انھوں نے ایک اور پروگرام میں بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار جب مریم صفدر نے مسلح افواج کے بارے میں  ایسا بیان دیا تھا  تو آئی ایس پی آرکے حکام  نے اس پر اپنا مؤقف نہ دینے پر  ترجیح دی تھی مگرسابق وزیرِاعظم عمران خان کے اس بیان پر  مؤقف دینے کی کی ضرورت سمجھی۔


پی ٹی آئی رہنما نے مسلم لیگ نون  کے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں اسی خوشی میں ایک درجن پریس کانفرنسز کر دی کہ اب  عمران خان اور تحریکِ انصاف کو  نااہل  کر دیا جائے گا۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا یہ صرف الیکشن میں اپنی ہار دیکھ رہے ہیں ۔ رہی بات عمران خان کی بات کی تو انھوں نے میرٹ پر  فوجی چیف کو تعینات کرنے کی بات کی تھی ۔


عمران خان کا کہنا  یہ تھا کہ  کرپشن اور چوری میں ملوث ایک عادی سزا یافتہ  مجرم فوجی چیف کی تعیناتی کیسے کر سکتا ہے؟  ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا  اپنا ایک میرٹ پروٹوکول  ہے جس کواختیار کرنا چاہیے۔ سابق وزیرِاعظم کی طرف سے اپنی تقریر کے دوران کسی بھی فوجی جنرل کا نام نہیں لیا گیا ،  انہوں نے کہا کہ نون لیگ عمران خان کو نااہل کروانا چاہتے ہیں ، نون لیگ کے رہنما  خود اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ اگرعمران خان نا اہل نہیں ہوتے تو وہ کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے۔


فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آٹے کی بوری 1 سو 4 روپے مہنگی کر دی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ملنے والی امداد سے توقع تھی کہ ڈالر کا  سستا ہو گا مگر اس کے برعکس امریکی ڈالر چھ روپے زیادہ مہنگا ہو گیاہے۔  اسلامی جمہویہ پاکستان کی اسٹاک منڈی بھی مسلسل   تنزلی کا شکار ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر اگر  عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو اس کا ری ایکشن تو سامنے ضرور آئے گا، حکومت کو دھڑکا لگا ہوا ہے کہ الیکشن کی صورت میں پی ٹی آئی 2 تہائی  اکثریت سے جیتے گی۔

No comments:

Post a Comment