پاکستان کے نامور صحافی ایا زا میر کی بہو کو قتل کرنے کی کیا وجوہات تھیں؟ - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Saturday, September 24, 2022

پاکستان کے نامور صحافی ایا زا میر کی بہو کو قتل کرنے کی کیا وجوہات تھیں؟

 گزشتہ روزایاز امیر سینئر صحافی کے بیٹے نے اپنی ہی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا

https://www.news38960.com/
Sara Inam Murdered By Husband Shahnawaz


اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں جمعہ کے روز سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی سے جھگڑا ہونے پر اسے قتل کر دیا تھا، ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی سارہ کو چک شہزاد میں موجود اپنے فارم ہاؤس پر اس وقت قتل کر دیا جب دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر تکرار شروع ہوئی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے جیم میں استعمال ہونے والے ڈمپل کے وار کر کے بیوی کی جان لے لی۔


ملزم کے ابتدائی بیان کے مطابق اس نے قتل کی وجہ بتاتے ہوئے بیان دیا کہ اُسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی اور سے بھی تعلقات ہیں، مزید برآں ملزم نے اس شک کا اظہاربھی کیا ہے کہ اس کی بیوی کسی غیر ملک کی ایجنٹ بھی تھی۔  واضح رہے کہ ملزم کی مقتولہ سے تیسری شادی تھی جبکہ اس سے قبل اس کی بیوی کا نام  بھی سارہ تھا۔ ملزم کے ریکارڈ کروائے گئے بیان کے مطابق اس نے بیوی کے سر پر جم میں استعمال ہونے والے آلے سے وار کر کے قتل کر دیا اور قتل کرنے کے بعد لاش کو باتھ روم ٹب میں ڈال دیا۔


https://www.news38960.com
Journalist Ayaz Amir with his Son Shahnawaz

قتل کے فوراً بعد ملزم شاہنواز نے اپنے والد کو لاش کی تصویریں بھیج کر آگاہ کیا جس پر قاتل کے والد معروف صحافی ایاز امیر نے فوراًپالیس کو اطلاع دی، یاد رہے کہ قاتل کی والدہ اس وقت اسی فارم ہاؤس پر موجود تھیں جہاں سارہ کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور لاش کو پولی کلینک کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مقتولہ سارہ  کینیڈین نیشنیلٹی ہولڈر ہیں اور مقتولہ ماہر معاشیات بھی تھیں۔مقتولہ سارہ کے دوسگے بھائی اور والد امریکا میں کام کرتے ہیں، جبکہ مقتولہ  ایک فنانشل کمپنی میں کام کر رہی تھی۔پاکستان کے نامور اور سینئر صحافی ایاز امیر نے اپنی  بہو کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےان کا کہنا  تھا کہ یہ ایک  دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے، اور ایسا صدمہ ہے جو کسی کو بھی اُٹھانا نہ پڑے۔ ذرائع کے مطابق قاتل شاہنواز ہر قسم کے نشے اور خاص طور پر  آئس  کےنشے کا عادی بھی تھا جبکہ ایک نجی چینل نے جب ایاز امیر سے بیٹے کے نشئی ہونے کا پوچھا تو انھوں نے  سوال کو گول مول کر دیا۔

No comments:

Post a Comment