وفاقی دارالحکومت میں سیف سٹی کے ڈائریکٹر عبدالقدیرکی پُر اسرارموت
![]() |
A dead body of Islamabad Police Grade 19 officer was recovered |
اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں این ٹی سی کی جانب سے اسلام آباد پولیس میں ڈیپوٹیشن پر آئے ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ذڑائع کے مطابق پولیس کو تھانہ کھنہ اسلام آباد کے ایریا میں ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی پُر اسرار طور پر پھندے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ مارگلہ ٹاؤن کے ایک گھر سے ڈائریکٹر عبدالقدیر کی لاش ملی ہے، جسے فوری طور پر پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹرسسٹم سیف سٹی عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19کے عہدے پر تعینات تھے۔
یاد رہے کہ عبدالقدیر نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کی جانب سے ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس تعینات تھے اور اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ واقعے کی
اطلاع ملتےہی فرانزک ٹیمیں اور سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ انسپکٹر جنرل اسلام آباد
اس پُر اسرار واقعے پر سخت نوٹس لیا ہے اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) باریک بینی اور تمام جدید آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے
تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق
مذکورہ واقعہ خُودکشی کا ہی لگ رہا ہے مگر اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی منظرِعام پر آئیں گے۔ پولیس حکام کا
کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعہ پر اسلام آباد پولیس لواحقین کے ساتھ
کھڑی ہے اور اُن سے اظہار ہمدردی رکھتی ہے۔
No comments:
Post a Comment