اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نامزد کردیا گیا - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Sunday, September 25, 2022

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نامزد کردیا گیا

مفتاح اسماعیل نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو لندن میں استعفی پیش کردیا

 

https://www.news38960.com
 Ishaq Dar has been nominated new Federal  Finance Ministe of Pakistan by 
Mian Muhammad Nawaz Sharif in London

لندن  (نیوزاپڈیٹ) مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ نون کے  لیڈرمیاں محمدنواز شریف کو استعفی پیش کردیا ہے۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار کو  وفاق کا وزیر خزانہ نامزد کردیا گیا ہے۔

 

میاں محمد نواز شریف کی زیر ِصدارت انگلینڈ (لندن)  میں مسلم لیگ (ن)  کا اجلاس ہوا جس میں مُلک کی سیاسی صُورتحال کا بغور  جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستانی وفاق کے  وزیر خزانہ مِفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی میاں محمد  نواز شریف کو  لندن میں پیشکر دیا گیا۔


پاکستان کے نامور صحافی ایا زا میر کی بہو کو قتل کرنے کی کیا وجوہات تھیں؟

 

مسلم لیگ نونکے ذرائع کے مطابق لندن میں منعقدہ پارٹی  اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف  کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خزانہ  آپ کی امانت تھی اور  آپ نے ہی  مجھےوزیر بنایا تھا۔ مفتاح نے چار ماہ میں بھرپُور صلاحیت کے ساتھ کام کرتے ہوئےمسلم لیگ نون  اوراسلامی جمہوریہ پاکستان  سے وَفاداری نبھائی۔

 

میاں محمدنواز شریف نے مُشکل حالات میں ذِمہ داریاں نبھانےپر وفاقی وزیرِخزانہ مِفتاح اسماعیل کی انتھک کوششوں کو خُوب سراہا۔جبکہ دوسری جانب دونوں بھائیوں میاں نوازشریف اور میاں وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈارکو وفاقی وزیرِخزانہ نامزد کردیا ہے۔ ممکنہ طور پر مفتاح اسمٰعیل  بروز سوموار  پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی آئین کے مطابق وزارتِ خزانہ کی کرسی سے سُبکدوش ہو جائیں گے۔


 

No comments:

Post a Comment