انگلینڈ پرستر برسسےحکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ "الزبتھ دوئم " اس جہاں سے رخصت ہو گئیں۔
لندن (نیوز اپڈیٹ) برطانیہ پر سب سے لمبے طویل راج کرنے والی "الزبتھ دوئم ملکہ برطانیہ " کا بالمورل میں انتقال ہو گیا ہے، ان کی عمر 96 برس تھی ۔ ملکہ سکاٹش میں موجود اپنی رہائش گاہ پر تھیں جہاں اُن کی صحت خراب ہونے کی صورت میں شاہی خاندان کے لوگ پہلے سے ہی موجود تھے۔ ملکہ برطانیہ "الزبتھ دوئم " کے انتقال کے موقع پر پورے برطانیہ میں دس روز تک سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملکہ برطانیہ "الزبتھ دوئم " سنہ 1952ء میں اپنے والد کے انتقال پر تخت نشین ہوئی تھیں، جبکہملکہکے اس دارِفانی سےکُوچ کر جانے کے بعد سابق پرنس آف ویلز برطانیہ "چارلس" جو ملکہ کے بڑے بیٹےہیں وہ چودہ کامن ویلتھ ریاستوں کے بادشاہ بن گئے ہیں۔
بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملکہ برطانیہ "الزبتھ دوئم " کا آج سہ پہر
بالمورل میں انتقال ہوا ، نئے بننے والے بادشاہ "چارلس" اور نئی ملکہ " کمیلا" آج بالمورل میں
ہی قیام کریں گے اور کل لندن واپس جائیں گے۔
ملکہ
الزبتھ دوئم کے دورِ حکومت میں
برطانیہ میں پندرہ وزرائے اعظم بنے، ان میں سب سے اوّل
"ونسٹن چرچل" تھے جوسنہ 1874ء میں پیدا ہوئے اور سب سے آخری وزیر اعظم "لز ٹرس " ہیں جو حال ہی میں منتخب
ہوئی ہیں جو ونسٹن چرچل کے 1سو ایکسال بعد سنہ 1975ء میں پیدا ہوئی تھیں۔اُن کی یہ خصوصیت
ہے کہ وہ تمام وزرائے اعظم کے ساتھ مستقل
رابطے میں رہتی تھیں اور ہر ہفتے ان کے
ساتھ اہم امور پر ملاقاتیں کیا کرتی تھیں۔
ان کی پیدائش 21 اپریل سنہ 1926ء کو لندن
میں ہوئی تھی۔
No comments:
Post a Comment