لاہور (نیوز اپڈیٹ) پی سی بی نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین اگلے ماہ کھیلے جانے والے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ کی گیٹ منی سیلابی ریلوں سے متاثر ہ افراد میں بانٹنے کا اعلان کر دیا۔
![]() |
Big announcement from Pakistan Cricket Board for flood victims |
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جِس کی رُو سے 20 ستمبر سنہ 2022ء کو کراچی نیشنل سٹیڈیم میں برطانیہ کی کرکٹ ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گا جس سے حاصل ہونے والی تمام رقم وزیر اعظم کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائیگی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ
بورڈ تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز میں سیلابی ریلوں کے پیشِ نظر تباہ کاریا
ں جاری ہیں جس سے سب نے ایک قوم ہو کر نمٹنا ہے۔ پی سی بی کی ساری ٹیم اس
کٹھن اور آزمائش
کے لمحات میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ
کرکٹ سے پُر زور اپیل کی ہے کہ کرکٹ کے دیوانے زیادہ سے زیادہ تعداد میں میچ دیکھنے
نیشنل سٹیڈیم کراچی آئیں تاکہ اس سے ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کے
درمیان تقسیم کی جا سکے گی۔
No comments:
Post a Comment