خیبر پختونخواہ کے اضلاع نوشہرہ اورسوات میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ پنجاب میں داخل - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Sunday, August 28, 2022

خیبر پختونخواہ کے اضلاع نوشہرہ اورسوات میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ پنجاب میں داخل

شہر میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ،لوگوں  کو محفوظ مقامات  پر منتقل کرنے کی ہدایت اور  اعلانات

 

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ)  خیبر پختونخواہ کے اضلاع  نوشہرہ اور سوات  میںبڑے پیمانے پر  تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے کا  پنجاب کی جانب ہو گیا ہے جس کے پیشِنظر ضلع میانوالی کو سیلابی ریل سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ضلعی  انتظامیہ کی جانب سے لوگوں  کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

https://www.news38960.com
After the devastation in Swat and Nowshera, flood relays entered Punjab

 چارسدہ شہر کے کافی  علاقےبھی  سیلاب کا پانی داخل ہونے سے  سیکڑوں لوگوں کے گھر  سیلابی پانی سےمتاثر ہوئے ہیں، جبکہ  نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی   (این ڈے ایم اے ) کی جانب سے  بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے بارے میں تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

 

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی   کے مطابق  چودہ جون سے لیکر اب تک کی  بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جا ن کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 1000 سے بڑھ گئی ہے۔ ذرائع  کے مطابق اب تک 1 ہزار تینتیس لوگ جان گنوا بیٹھے ہیں جبکہ1 ہزار 5 سو 27  زخمی ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے، مرد اور عورتیں شامل ہیں۔

 

سیلابی ریلوں سے ہر جگہ تباہی نظر آ رہی ہے،نوشہرہ میں  دریائے کابل کے پشتے ٹوٹ گئے ہیں ، کمراٹ میں تمام پل سیلبی ریلے کی نظر ہو گئے ہیں ۔  شاہراہ قراقرم کئی  جگہوں  پر بند کر دی گئی ہے، چوبیس گھنٹوں میں سیلاب اور بارشوں کے سبب پورے ملک میں 1 سو 19 لوگ  جاں بحق  جبکہ اکہتر افراد زخمی ہیں، چوبیس گھنٹوں میں چھپن  مرد، نو خواتین اور بتیس  بچے بارشوں اور سیلاب  سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

آزادکشمیر میں ایک شخص کے  جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں میں چار لوگ  جاں بحق اور چار ہی  زخمی ہونے کی اطلاع آئی ہے، گلگت بلستان میں سیلابی ریلوں  سے پانچ  خواتین سمیت  چھ لوگ  جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو  بچے ابھی تک لاپتہ ہیں،  چوبیس   گھنٹوں میں صوبہ  خیبر پختونخوا  کے اندر  اکتیس لوگ  جاں بحق ہوئے ہیں اور بتیس لوگ بُری طرح  زخمی ہیں۔

 

صوبہ پنجاب کے شہر راجن پو ر میں ایک شخصسیلابی ریلے کی نظر ہوا ہے۔  نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی   (این ڈے ایم اے ) کے مطابق چوبیس  گھنٹوں میں صوبہ  بلوچستان میں  دو سو 9  کلومیٹر سڑکوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔  

fida

 

 

No comments:

Post a Comment