آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہِ سوات - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Tuesday, August 30, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہِ سوات

سنہ 2010 ء  کی تباہی کے بعد غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے پر انکوائری ہونی چاہیے۔ آرمی چیف 

 

https://www.news38960.com
Chief of Pakistan General Qamar Javed Bajwa visited the flood affected areas of Swat

سوات (نیوز اپڈیٹ) آرمی چیف آف پاکستانجنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب زدہ  علاقوں کا زمینی و فضائی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے "کالام" اور "کمراٹ "سے فوجی  ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو کیے گئےلوگوں  سے بالمصافحہ ملاقات کی جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل تھیں۔ ان تمام متاثرہ افراد نے آرمی چیف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔     

 

پاکستان آرمی کے شُعبہ تعلقاتِ عامہ کے ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مٹہ، بحرین، خوازہ خیلہ اور  کالام میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا   فضائی جائزہ لیا،  آرمی چیف نے  فوجی  دستوں کی بھی  فضائی نگرانی  کیا، انھوں  نے ریسکیو سرگرمیوں  کے حوالے سے کور کمانڈر پشاور کے کام کی تعریف کی۔     

 

واضح رہے کہکانجو کینٹ میں ہیلی پر سوار سے ہونے سے پہلے آرمی چیف نے  صحافیوں سے گفتگو  کی، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے جانی مالی  نقصانات کا درست اندازہابھی تک نہیں لگایا گیا ، سیلابی صورتحال کا  صحیح  تخمینہ لگانے کے لیے آرمی، صوبائی  و ضلعی انتظامیہ کو مل کر سروے کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ  2010ء  میں بھی سوات کے علاقوں میں   ایسی ہی تباہی ہوئی تھی،  انہی متاثرہ مقامات پر دوبارہ تعمیرات کی اجازت دینا  غفلت  سے کم نہیں ہے۔  ذمہ داروں کے خلاف  اس  غیر آئینی عمل پر قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔

 

آرمی چیف  نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  کالام میں سیلاب کی وجہ سے بہت  نقصان ہوا ہے، کئی  ہوٹل اور پل تباہ ہوگئے ہیں۔  اس وقت سب سے لازمی کام  کالام روڈ کو کھولنا ہے، اُمید ہے کہ ایک ہفتے تک شاہراہ کھول دی جائیگی۔ کالام میں سیلاب کی وجہ سے  پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

 

جنرل باجوہ  نے بتایا کہاپنے ہم وطن لوگوں کی  امداد کی اپیل پر پاکستانی عوام  بھرپور مدد کر رہی ہے، ٹنوں کے حساب سے  راشن اکٹھا ہو رہا ہے،  جس کی وجہ سے راشن کا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ جبکہ خیموں کا مسئلہ درپیش ہے، بیرونِ ملک سے خیمے منگوانے کی کوششیں  کی جا رہی ہیں ۔  پاکستان آرمی کی جانب سے بھی  ٹینٹ مہیا کیے جا رہے ہیں ۔ سِندھ اور بلوچِستان میں خیموں کیاشدضرورت ہے۔  آڑمی چیف کا کہنا تھا کہ ترکیہ ، چین اور دبئی سے امدادی سازوسامان موصول ہونا شروع ہو گیا ہے۔  قطر اور سعودی عرب سے بھی امداد  آنا شرو ع ہوجائیں گی اور رقوم بھی ملیں گی۔ دوست ممالک نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نہ پہلے کبھی تنہا  چھوڑا ہے اور نہ ہی اب چھوڑیں گے۔

 

No comments:

Post a Comment