فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام پر ڈالا گیا بوجھ تین سو یونٹوں تک ختم کر دیا گیا۔
Electricity consumers who consume up to 300 units of electricity are exempted from fuel adjustment charges
اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) مسلم لیگ (ن) کے وفاقی و صوبائی ممبران سے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد
شہباز شریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو
بجی صارفین تین سو یونٹس تک بجلی استعمال کریں گے وہ فیول انڈجسٹمنٹ چارجز سے
مستثنٰی ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں یہ چھوٹ دو سو یونٹس پر تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے سے عوام پر بجلی کے بلوں کی مد میں بے پناہ بوجھ ڈالا
گیا ہے جس سے غریب آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ وزیرِاعظم نے پچھلی حکومت پر الزام تراشی کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے چینی کی بڑی مقدار برآمد کر کے اپنی
جیبیں بھری گئی ہیں جس سے ملکی خزانے پر بہت اثر پڑا ہے اور اس کا خمیازہ بے چاری
عوام کو بھگتنا پڑا ہے۔ ْ
وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جس کی وجہ سے روپے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نا اہل حکومت کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تنزلی کا شکار ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری رات میں سوچتا رہا پھر آخر کار پٹرول کی قیمت میں دو روپے سات پیسے اضافہ کرنا پڑا ، یہ فیصلہ انتہائی مجبوری کی حالت میں کرنا پڑا۔
No comments:
Post a Comment