خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے تمام ممبران کو نجی سرگرمیاں چھوڑ کر سیلاب
متاثرین کی امداد میں متحرک ہونے کی ہدایت
![]() |
Khurram Nawaz Instructs All The Members of Minhaj Ul Quran To Leave All Private Activities And Mobilize To Help The Flood Victims |
سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ساری قوم کو ایک ہونا پڑے گا
اور سب کو امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا: خرم نواز گنڈاپور
لاہور
(نیوز اپڈیٹ) تحریک منہاج القرآن کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ وہ علاقے جہاں سیلاب کی وجہ سے تباہ
کاریوں کا سامنا ہے وہاں تحریک منہا ج القرآن کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر
دیئے گئے ہیں، جہاں تمام سیلاب زدگان کو مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد مہیا کی
جا رہی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر سیلاب متاثرین کے لیے ایک بڑے پیمانے پر مدد کرنا چاہیے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن وہ کام کرنا چاہیے جس سے تمام سیلاب زدگان کی بھرپور مدد ہو سکے ۔ خرم نواز گنڈا پور نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو تمام مشینری بروئے کار لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بڑے ریلیف کیمپ کا انعقاد کریں تا کہ تمام متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔ انھوں نے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ باقی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور رفاعی اداروں کو بھی وطنِ عزیز پر آئی اس مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطن بھائیوں کی مدد کرنے پر زور دیا۔
![]() |
Workers of Minhaj Ul Quran Helping Flood Victims |
خرم نواز گنڈاپور نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ تمام صاحبِ استطاعت افرادسیلاب زدگان کی امداد کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کروائیں۔
انہوں نے بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد
طاہرالقادری کا پیغام سناتے ہوئے بتایا کہ
تمام کارکنان مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین
کی ہر ممکن مدد کریں۔
No comments:
Post a Comment