پنجاب پولیس کی پھرتیاں - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Thursday, July 7, 2022

پنجاب پولیس کی پھرتیاں

پنجاب پولیس کی پھرتیاں : اٹک عدالت کی جانب سے عمران ریاض  پر درج مقدمہ خارج ہونے پر چکوال پولیس کی جانب سے فوری گرفتاری

https://www.news38960.com/
Imran Riaz Khan famous TV Anchor and Youtuber arrested by Punjab Police

جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک  نے ٹھوس ثبوت  نہ ہونے کے پیشِ  نظر پچیس صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے  عمران ریاض کے خلاف  درج مقدمہ  خارج کر دیا۔  

اٹک (نیوز اپڈیٹ) پنجاب کے شہر اٹک میں صحافی و یوٹیوبر عمران ریاضکے خلاف درج  مقدمہ خارج ہونے کے فوری بعد ہی چکوال پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان  کو اٹک میں مقدمہ خارج ہوتے ساتھ ہی چکوال پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک کی جانب سے پچیس صفحات پر مشتمل فیصلہ لکھا گیا جس کے مطابق ٹھوس شواہد  نہ ملنے کی بنا  پر  صحافی عمران ریاض خان کومقدمے سے باعزّت بری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک  کے فیصلہ سنانے کے  فوراً بعدہی عمران ریاض کو چکوال کی  پولیس نے گرفتار کر لیا، اس سے قبل صحافی عمران ریاض کو اٹک شہر سے راولپنڈی لایا گیا تھا، جہاں عدالت کی طرف سےدائرہ اختیار کا فیصلہ نہ ہونےکی بنا پر دوبارہ اٹک منتقلی کا حکم دیا  گیا تھا۔ 

جبکہ دوسری جانب صحافی و اینکر عمران ریاض خان کے خلاف چکوال  کے  تھانہ صدر میں کیس درج ہے، کیس خارج ہونے کے بعد  صحافی عمران ریاض خان نے کمرہ عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا اٹک سے اب بوریا بستر  باندھ کرشہرِ چکوال کی جانب سفر ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد کی منزل شہرِ میانوالی ہو۔    

عمران ریاض خان  مزید کہنا تھا کہ  میانوالی کے بعد جھنگ اور  اس کے بعد پھر گجرات جائیں گے،  شہر شہر گھومیں گے، کوئی علاقہ رہ نہیں جانا چاہیے۔بہاولپور کی تحصیل احمد پُور شَرقیہ میں بھی عمران ریاض خان کے خلاف تین قسم کے کیسِز درج ہیں۔ واضح رہے کہ تین مختلف تھانوں میں چھ دن پہلے درج  کی گئی ایف آئی آر بھی اوپن کر دی گئی ہے، اُنتیس  جون کو تھانہ دھوڑکوٹ میں ایک  شہری اِقبال کی مدعیت میں کیس درج کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا مقدمہ اُنتیس جون کو ہی نوشہرہ  جدید تھانہ میں شہری نصیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔       

تیسرے مقدمے کا اندراج  تھانہ صدر میں طارق نواز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اینکر پرسن عِمران ریاض خان کے خلاف مقدمہ 505(2) ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ عِمران ریاض خان کو مقدمے کے اندراج کے لیے احمد پُور   تھانے کی بھی سیر کروائی جا سکتی  ہے۔ 

No comments:

Post a Comment