کرکٹ ٹاکرا : پاکستان اور آسٹریلیا کا ہو گا شاندار آمنا سامنا، آسٹریلین کھلاڑی سٹیو سمتھ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر مطمئن
قتل کی دھمکیاں بھی آسٹریلین کھلاڑیوں اور اُن کے اہلِخانہ کے حوصلے پست نہ کر سکی
منجھے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی سٹیو سمتھ کے مطابق آسٹریلیا کے گیندباز" ایشٹن ایگر "کوقتل کی دھمکی کے باجود، آسٹریلیا کے تمام کھلاڑی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خود کو ' محفوظ ترین ' محسوس کر رہے ہیں۔پچیس سالوں پر محیط ایک بڑے عرصہ کے بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آفیشل دورے پر پاکستان پہنچ چکی ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ بروز جمعۃ المبارک کھیلا جائیگا۔
ایک آسٹریلوی کھلاڑی کی خاتونکو سوشل میڈیا کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے سوموار کو ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق کہا گیا کہ کرکٹ بورڈ خاتون کو ملنے والی دھمکیوں سے باخبر ہے اور اس پر دونوں ملکوں کے قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ
بورڈ کے نمائندے کی جانب سے اس موضوع پر بحث نہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا
پر کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کو دی جانے والی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جبکہ
دونوں ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے ایسی حرکات کی روک تھام کے لیے بندوبست کر لیا
گیا ہے، جس کی بدولت ایسے پیغامات کو خطرے سے خالی سمجھا جا رہا ہے۔
پاکستانی عوام کرکٹ کی دیوانی ہے ، اسٹیو سمتھ
آسٹریلوی بلے باز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہاسلامی جمہوریہ پاکستان میں کئی افراد ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستانی اداروں کی جانب سے ہمیں فراہم کی گئی سکیورٹی پر مکمل اعتماد ہے اورتمام کھلاڑی پاکستان میں خود کو محفوظ ترین محسوس کر رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ایک شاندار عمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بہت پُرجوش ہیں اور وہ اپنی کارکردگی سے کرکٹ کے دیوانوں کے دلوں میں اپنی محبت بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ سنہ 2009ء میں لاہور (پنجاب) میں سری لنکا کے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں نیوزی
لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے پاکستان میں
آ کر کوئی میچ نہیں کھیلا۔ سری لنکا کے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں کی طرف سے کیے گئے حملے
میں پنجاب پولیس کے 6 سپاہی اور 2 عام شہری شہید ہوئے تھے۔
پاکستان میں ہونے والی اس دہشت گردی کے مدِّنظر بین الاقوامی کرکٹ ٹورنا منٹ ایک طرح سے ختم ہی ہو گئی تھی جبکہ ماضی قریب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل واپسی کی راہ لی تھی اور اس کے 3 دن بعد برطانیہ کی کرکٹ ٹیم نے بھی اپنی مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کےشیڈول دورے منسوخ کر دیے تھے ۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین ہونے والے کرکٹ اکھاڑے کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
چار مارچ سے لیکر 8 مارچ تک " پہلا ٹیسٹ"، راولپنڈی
12 تا 16 مارچ، " دوسرا ٹیسٹ"، کراچی
21 تا 25 مارچ، " تیسرا ٹیسٹ"، لاہور
29 مارچ، " پہلا ون ڈے"، راولپنڈی
31 مارچ،
"دوسرا ون ڈے"، راولپنڈی
2 اپریل "تیسرا ون ڈے"، راولپنڈی
5 اپریل " ٹوئٹی ٹوئنٹی"، راولپنڈی
No comments:
Post a Comment