شہید ارشد شریف کوپاکستانی فوج نے قتل نہیں کروایا: فیصل واوڈا - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Wednesday, October 26, 2022

شہید ارشد شریف کوپاکستانی فوج نے قتل نہیں کروایا: فیصل واوڈا

تحریکِ انصاف پاکستان کے رہنما فیصل واوڈا کا شہید ارشد شریف کے قتل کے بارے میں اہم بیان کہ پاکستانی فوج نے انھیں قتل نہیں کروایا۔

https://www.news38960.com
PTI LEADER FAISAL VAWDA STATEMENT REGARDING ESTABLISHMENT 

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) نیشنل پریس کلب میں ایک  نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما  فیصل واوڈا کا کہنا تھا  کہ مُلکی اداروں پر بے بُنیاد الزام تراشی کی جا رہی ہے۔  اسٹیبلشمنٹ  حکام شہید ارشد شریف سے مثبت  رابطے میں تھے۔ بہت بڑی بیوقوف ہوگی اسٹیبلشمنٹ جوانھیں قتل کرواتی،فیصل واوڈا نے  واضح طور پر کہا کہ  شہید ارشد شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے  کسی صورت قتل نہیں کروایا۔


کینیا کی سر زمین پر صحافی ارشد شریف سنائپر سے سر میں گولیا ں لگنے سےشہید


تحریکِ انصاف پاکستان کے رہنما فیصل واووڈا نے یہ  دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ااُن کا شہید ارشد شریف سے لمحہ بہ لمحہ رابطہ تھا اگر کسی کو  کوئی شک ہے تو وہ اپنے سیل فون کا فرانزک کروانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔  فیصل واوڈا کا مزید کہنا  تھا کہ وہ  تا دمِ آخردوستی کو اچھی طرح  نبھانا جانتے ہیں،  اُن کا کہنا  تھا کہ  "میرے پاس جو بھی  شواہد موجود ہیں وہ انویسٹنگ ایجنسیز  (ایم آئی، آئی ایس آئی) کو مہیا کر سکتے ہیں ۔"

فیصل واوڈا نےکہاکہ ہماری بد قسمتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمارے ملک کے اندر ہی موجود ہیں۔ تحریکِ انصاف پارٹیکے اندر  بھی چند لوگ ایسے ہیں جو اس سازشی بیانیے پر یقین رکھتے ہیں جِس سازشی بیانیے کا شکار شہید ارشد شریف ہو گئے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمارے وطن سے اب  کھیلی جانے والی خون کی ہولی ختم ہونی چاہیے۔ 

No comments:

Post a Comment