Surah No-99 Al-Zilzal, Ayat No-1
Translation: "When the earth will be shaken with its mighty earthquake."
Interpretation:
Earthquake
means "moving vigorously in succession." Therefore, the meaning of (زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ) is that the earth will be shaken violently by shaking it. And
since the earth is mentioned to be shaken here, it automatically means that
there will not be a single place, part or area of the earth, but the whole earth
will be shaken.
Then, to show
the severity of this earthquake, the word "earthquake" is added,
which literally means "shaking of the earth", according to which the
earth will be shaken in such a way that it will be shaken by Allah. It has the
right to be shaken, or it can be shaken as severely as possible.
According to
some commentators, this earthquake refers to the first earthquake that will
start the first phase of the Day of Judgment, that is, when all creatures will
be destroyed and the whole world system will be disrupted. But a large number
of Qur'anic commentators agree that this earthquake means the earthquake that
will usher in the second phase of the “Day of Judgment”, that is, when all the
previous and previous human beings will be resurrected.
Translation: ‘And the earth will fling out its “all” loads.’
Interpretation:
The meaning of
this verse is that the dead man will throw out all the conditions and shapes in
the earth. And at that time all the scattered parts of his body will come
together and come back to life in the same state in which he was in the form of
the first life, because if this is not the case then to whom will he say that
the earth is being cut off?
The second
meaning is that it will not suffice to expel the dead human beings, but will
give them all the evidence of the words and deeds of the first life and all the
movements and residences which are buried in its layers. Will also drive the
earth out. It can also be taken to mean that the earth will describe its past.
According to some commentators, they also been interpreted to mean that gems, silver and gold, all kinds of wealth that is present in the earth, will be thrown out of its base and man will see that these are the splinters on which He would die in the world for those for whom he killed people, killed the rights of the rightful, stole, plundered, plundered land and sea, waged wars and killed all nations. Destroyed on the Day of Judgment, all the good and bad deeds done in the world will be before man.
Earthquake on the Day of Judgement |
سورة نمبر 99 الزلزال -آیت نمبر 1
ترجمہ: 'جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بہت سخت شدت سےتھرتھرائی جائے گی'
تفسیر:
زَلزَلہ کا لفظی
مطلب "پے در پے زور زور سے حرکت" کرنا ہے۔ لہذا آیت میں لفظ "زُلْزِلَتِ
الْاَرْضُ"کو لفظی معانی کی رُو سے اِسے یُوں سمجھا جائے کہ جب زمین کو جھٹکے پر جھٹکے دے کر سخت شدت کے ساتھ
ہلایا جائے گا۔ اور چونکہ یہاں زمین کو ہلانے کا ذکر کیا گیا ہے اس طرح اِس سے یہ خود
بخود مطلب نکلتا ہے کہ زمین کا کوئی ایک مقام، حصہ یا علاقہ نہیں ہو گا بلکہ ساری زمین
کو ہلا دیا جائے گا۔
پِھر اس زَلزَلے کی
مزید سختی کو ظاہر کرنے کے لیے لفظ " زِلْزَالَهَا" کا اضافہ کیا گیا ہے جسکا لفظی معانی یہ ہے کہ
"زمین کا ہلایا جانا " جس کے مطابق زمین کو اس طرح ہلایا جائے گا جیسا
کہ اُس جیسےعظیم (اللہ) کو ہلانے کا حق ہے،
یا جَو اس کے ہلائے جانے کی انتہائی ممکن سخت شِدّت ہوسکتی ہے ۔
بعض مفسرین کے
نزدیک اِس زَلزَلے سے مراد وہ پہلا زَلزَلہ ہےجس سے قیامت کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا،
یعنی کہ جب ساری مخلوق کو ہلاک کر دیا جائے گا اور ساری دُنیا کا نظام درہم برہم کر
دیا جائیگا۔ مگرمفسرینِ قرآن کی ایک بہت بڑی جماعت اس بات پر متفق ہیں کہ اِس زلزلے
کا مطلب وہ زَلزَلہ ہے جِس سے قیامت کا دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائیگا، یعنی کہ جب تمام اگلے پچھلے انسانوں کو دوبارہ زندہ
کر کے اٹھایا جائیگا۔
ترجمہ: 'اور زمین اپنے ( تمام ) بوجھ باہر نِکال کر پھینک دے گی'
تفسیر:
اِس آیت کا مطلب
یہ ہے کہ مرے ہوئے انسان زمین کے اندر جہاں جِس حالت اور شکل میں بھی پڑے ہوں گے ان
تمام کو زمین باہر نکال کر ڈال دے گی۔ اور اس وقت
ان کے جسم کے سارے بکھرے ہوئے اجزاءاکٹھے ہوکر از سرِ نو اسی حالت میں زندہ ہوجائیں
گے جس میں وہ پہلی زندگی کی شَکل و صُورت میں تھے ، کیونکہ اگر اِسطرح نہ ہو تو وہ یہ کیسے کہیں گے
کہ زمین کو یہ کیا ہورہا ہے ۔
دُوسرا مطلب یہ ہے کہ صرف مرے ہوئے انسانوں ہی کو
وہ باہر نکال پھینکنے پر اکتفا نہیں کرے گی، بلکہ ان کو پہلی زندگی کے اقوال و افعال
اور تمام حرکات و سکنات کی شہادتوں کا جو انبار اس کی تہوں میں دبا ہوا ہے ان سب کو
بھی زمین باہر نکال دے گی۔ اس کا دوسرا مطلب یوں بھی لیا جا سکتا ہے کہ زمین اپنے اوپر
گُزرے ہوئے حالات بیان کر دے گی ۔
کچھ مفسرین کے نزدیک تیسرا مطلب یہ بھی بیان کیا
گیا ہےکہ جواہر، چاندی اور سونا ہر قسم کی
دَولت جو زمین کے اندر موجود ہے، اس کے بھی
ڈھیر کے ڈھیر وہ باہر نکال دے گی اور اِنسان دیکھے گا کہ یہی وہ چیزیں ہیں جن پر وہ
دنیا کے اندر ان پر مرا جاتا تھا، جن کی خاطِر اُس نے لوگوں کو قَتل کیا،
حق داروں کے حقوق مارے، چوریاں کرتا رہا ،
ڈاکے ڈالتا رہا، خشکی اور تری میں قزاقیاں کرتا رہا، جنگوں کےمعرکے برپا کیے اور ساری قوموں کو تباہ
کر ڈالا۔ قیامت کے روز دنیا میں کئے گئے تمام اچّھے بُرے اعمال انسان کے سامنے موجود ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment