Surah No 8 Al-Anfaal , Ayat No 1 - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Monday, October 11, 2021

Surah No 8 Al-Anfaal , Ayat No 1

Surah No-8 Al-Anfaal, Ayat No-1

Translation:

"O Holy Prophet" "We" ask you regarding the plunder of the war. Say: The possessor of the war's booty is Allah (Almighty) and His Messenger (Muhammad 'peace and blessings of Allah be upon him'). Therefore, fear Allah and continue your obligation to one another, and call upon Allah (Almighty) and His Messenger, if you are believers."

Interpretation:

This observation is a spectacle of war. Divergence happens among the Muslims over the division of the plunder of war which had been burgled from the Quraysh. Since these citizens had settled to fight under the banner of Islam for the first time after renovating to Islam, they did not know that there was a code of conduct concerning the sect's war of abrasion and the issues raised by it. Some initial directives had been given in Surah Baqarah and Surah Muhammad, but the name of the (Civilization War) was yet to be laid down. Like many civilizing issues, Muslims still had the same old ideas of war.

For this reason, after the beat of the infidels at the Battle of Badr, the inhabitants who plundered all the plunder measured themselves the masters according to the old Arab manners. But the other festivity, who followed the infidels in place of turning to the plunders, declared that this prosperity was our identical share, as if we had not followed the opponent and ambitious him far away, and like you. If the swag had been busted, it was likely that the enemy would have assaulted again and victory would have turned into beat. A third party, who was shielding the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), also backed his declare. He said that above all, we have executed this service in this war.

If we had not arranged cordon to the Messenger of Allah with our lives and if a gust had come to you, then when conquest could have been attained if some swag had come in hand and the question of its division had arisen. But the possessions of the party in whose possession the property did not seem to need any proof, and he was not prepared to accept the right thing to change a matter by force of fact. Ultimately, the divergence turned sour and bitterness spread from tongues to hearts.

This was the spiritualist occasion that Almighty Allah decided to reveal “Surah Anfal” and he instigated his analysis on the divergence with this issue. Then, at that point, the utter first sentence that was expressed had the response to a similar investigation. He said that he get some information concerning “Surah Anfal”? as a replacement of finishing these belongings with the word (Anfal) rather than (ghnaem), he lingered quiet about the intricacy. 'Anfal' is the plural of 'Nafl'.

In Arabic, the meaning of نفل means something that is more than essential or more than right. When it is from the subordinate, it refers to the intended service that a servant does in compliance to his master other than his duty. And when it is from the follower, it means the present and reward that the master gives to his servant in surplus of his right (duties).

So all this refusal, this clash, this curious, is happening about the rewards bestowed by God (Allah almighty)? If this is the case, then where are you going to be their ruler and master so that you may decide their destiny? The one who is awarded affluence will choose who will be specified and who will not, and whoever is awarded will be given how much.

This was a huge ethical reform in the course of the warfare. The Muslim's combat is not about collecting the material remuneration of the world, but concerning correcting the moral and edifying immorality of the world consistent with the code of legitimacy, that is compulsory to be suppressed when the opposition forces make it unfeasible to modify through preaching.

Consequently, the focus of the reformer should be on his objective, not on the profit that may be attained by Allah's incentive as his struggle for the ambition. If these rewards are not taken away from them at the beginning, then ethical decay may happen very shortly or the benefits may become the aim.

It was also a main managerial reorganization in the wake of the warfare. The antique method was that whoever owned the possessions was the holder. Or the king or the general would have detained all the plunder.

In the first case, it was often the case that the plunder of war between the winning armies would spiral, and at times their conquest in the civil war would be turned into beat. Otherwise, soldiers would get caught stealing and try to hide the plunder.

The holy book Qur'an, by declaring in “Surah Anfal” to be the property of Allah almighty and His Messenger, first laid down the rule that all the swag should be conveyed and positioned before the Imam and not veiled till a spine.

Then he went on to make a law for the sharing of the riches, so that one-fifth of it would be kept for the work of God and for the help of His poor servants, and the remaining four parts would be divided among the whole army that took part in the combat. Be in this way, the two tribulations that were in the way of unawareness will be removed.

https://www.news38960.com
After war, distribution of asset among soldier

سورة نمبر 8 ،" سورۃ الانفال" ، آیت نمبر 1

ترجمہ: ' ( اے نبئ مکرّم! )  آپ سے اَموالِ غنیمت کی نسبت سوال کرتے ہیں ۔  فرما دیجئے: اَموالِ غنیمت کے مالک اللہ اور رسول  ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )  ہیں ۔  پس تُم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنے آپس کے معاملات کو صحیح رکھا کرو اور اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ  ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )  کی اطاعت کیا کرو،  اگر تم ایمان والے ہو '

تفسیر:

یہ اس تبصرہ جنگ کی عجیب تمہید ہے ۔ بدر میں جو مال غنیمت لشکر قریش سے لوٹا گیا تھا اس کی تقسیم پر مسلمانوں کے درمیان نزاغ برپا ہوگئی ۔ چونکہ اسلام قبول کرنے کے بعد ان لوگوں کو پہلی مرتبہ پرچم اسلام کے نیچے لڑنے کا اتفاق ہوا تھا، اس لیے ان کو معلوم نہ تھا کہ اس مسلک میں جنگ اور اس سے پیدا شدہ مسائل کے متعلق کیا ضابطہ ہے ۔ کچھ ابتدائی ہدایات سورہ بقرہ اور سورہ محمد میں دی جا چکی تھیں ، لیکن”تہذیب جنگ“ کی بنیاد ابھی رکھنی باقی تھی ۔ بہت سے تمدنی معاملات کی طرح مسلمان ابھی تک جنگ کے معاملہ میں بھی اکثر پرانی جاہلیت ہی کے تصورات لیے ہوئے تھے ۔

اس وجہ سے بدر کی لڑائی میں کفار کی شکست کے بعد جن لوگوں نے جو جو کچھ مال غنیمت لوٹا تھا، وہ عرب کے پرانے طریقہ کے مطابق اپنے آپ کو اس کا مالک سمجھ بیٹھے تھے ۔ لیکن ایک دوسرا فریق جس نے غنیمت کی طرف رخ کرنے کے بجائے کفار کا تعاقب کیا تھا ، اس بات کا مدعی ہوا کہ اس مال میں ہمارا برابر کا حصہ ہے، کیونکہ اگر ہم دشمن کا پیچھا کرکے اسے دور تک بھگا نہ دیتے اور تمہاری طرح غنیمت پر ٹوٹ پڑتے تو ممکن تھا کہ دشمن پھر پلٹ کر حملہ کر دیتا اور فتح شکست سے بدل جاتی ۔ ایک تیسرے فریق نے بھی ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کر رہا تھا ، اپنے دعاوی پیش کیے ۔ اس کا کہنا یہ تھا کہ سب سے بڑھ کر قیمتی خدمت تو اس جنگ میں ہم نے انجام دی ہے ۔

اگر ہم رسول اللہ کے گرد اپنی جانوں کا حصار بنائے ہوئے نہ رہتے اور آپ کو کوئی گزند پہنچ جاتا تو فتح ہی کب نصیب ہو سکتی تھی کہ کوئی مال غنیمت ہاتھ آتا اور اس کی تقسیم کا سوال اٹھتا ۔ مگر مال عملاً جس فریق کے قبضہ میں تھا اس کی ملکیت گویا کسی ثبوت کی محتاج نہ تھی اور وہ دلیل کا یہ حق ماننے کے لیے تیار نہ تھا کہ ایک امرِ واقعی کے اس زور سے بدل جائے ۔ آخر کار اس نزاع نے تلخی کی صورت اختیار کرنی شروع کردی اور زبانوں سے دلوں تک بدمزگی پھیلنے لگی ۔

یہ تھا وہ نفسیاتی موقع جسے اللہ تعالیٰ نے سورہ انفال نازل کرنے کے لیے منتخب فرمایا اور جنگ پر اپنے تبصرے کی ابتدا اسی مسئلے سے کی ۔ پھر پہلا ہی فقرہ جو ارشاد ہوا، اسی میں سوال کا جواب موجود تھا۔ فرمایا:”تم سے انفال کے متعلق پوچھتے ہیں؟“ یہ ان اموال کو ”غنائم“ کے بجائے” انفال “ کے لفظ سے تعبیر کرنا بجائے خود مسئلے کا فیصلہ اپنے اندر رکھتا تھا ۔ انفال جمع ہے نفل کی ۔

عربی زبان میں نفل اس چیز کو کہتے ہیں جو واجب سے یا حق سے زائد ہو ۔ جب یہ تابع کی طرف سے ہو تو اس سے مراد وہ رضا کارانہ خدمت ہوتی ہے جو ایک بندہ اپنے آقا کے لیے فرض سے بڑھ کر تَطُوَّعًا بجا لاتا ہے ۔ اور جب یہ متبوع کی طرف سے ہو تو اس سے مرادہ وہ عطیہ و انعام ہوتا ہے جو آقا اپنے بندے کو اس کے حق سے زائد دیتا ہے ۔

پس ارشاد کا مطلب یہ ہوا کہ یہ ساری ردّ و کد ، یہ نزاع ، یہ پوچھ گچھ ، کیا خدا کے بخشے ہوئے انعامات کے بارے میں ہو رہی ہے؟ اگر یہ بات ہے تو تم لوگ ان کے مالک و مختار کہاں بنے جا رہے ہو کہ خواد ان کی تقسیم کا فیصلہ کرو ۔ مال جس کا بخشا ہوا ہے وہی فیصلہ کرے گا کہ کسے دیا جائے اور کسے نہیں ، اور جس کو بھی دیا جائے اسے کتنا دیا جائے ۔

یہ جنگ کے سلسلہ میں ایک بہت بڑی اخلاقی اصلاح تھی ۔ مسلمان کی جنگ دنیا کے مادی فائدے بٹورنے کیلے نہیں ہے بلکہ دنیا کے اخلاقی وتمدنی بگاڑ کو اس اصول حق کے مطابق درست کرنے کے لیے ہے ، جسے مجبوراً اس وقت اختیار کیا جاتا ہے جبکہ مزاحم قوتیں دعوت و تبلیغ کے ذریعہ سے اصلاح کو ناممکن بنا دیں ۔ پس مصلحین کی نظر اپنے مقصد پر ہونی چاہیے، نہ کہ ان فوائد پر جو مقصد کے لیے سعی کرتے ہوئے بطور انعام خدا کی عنایت سے حاصل ہوں ۔ ان فوائد سے اگر ابتدا ہی میں ان کی نظر نہ ہٹا دی جائے تو بہت جلدی اخلاقی انحطاط رونما ہو کر یہی فوائد مقصود قرار پا جائیں ۔

پھر یہ جنگ کے سلسلہ میں ایک بہت بڑی انتظامی اصلاح بھی تھی ۔ قدیم زمانہ میں طریقہ یہ تھا کہ جو مال جس کے ہاتھ لگتا ، وہی اس کا مالک قرار پاتا ۔ یا پھر بادشاہ یا سپہ سالار تمام غنائم پر قابض ہو جاتا ۔ پہلی صورت میں اکثر ایسا ہوتا تھا کہ فتح یاب فوجوں کے درمیان اموال غنیمت پر سخت تنافُس برپا ہو جاتا اور بسا اوقات ان کی خانہ جنگی فتح کو شکست میں تبدیل کر دیتی ۔ دوسری صورت کے پیشِ نظر سپاہیوں کو چوری کی بیماری  لگنے کا خدشہ ہوتا ہے اور وہ "غنائم" کو چُھپانے کی کوشش کرتے تھے ۔

 قُرآنِ کریم نے انفال کو اللہ تعالیٰ اور رسولِ معظم کا مال قرار دے کر پہلے تو یہ قاعدہ مقرر کر دیا کہ سارا مالِ غنیمت لا کر بےکم و کاست امام کے سامنے رکھ دیا جائے اور ایک سُوئی تک کو بھی چھپا کر نہ رکھا جائے ۔ پِھر آگے چل کر اِس مالِ غنیمت کی تقسیم کا قانون بنا دیا کہ پانچواں حصہ اللہ تعالی  کی راہ میں خرچ کرنے اور غریب بندوں کی امداد کے لیے بیتُ المال میں رکھا جائے اور باقی چار حصوں کو اُس پوری فوج میں تقسیم کر دیا جائے جو جنگ میں شریک ہوئی تھی ۔ ایسے وہ دونوں خرابیاں دور ہوگئیں جو جاہلیت کے طریقہ میں تھیں۔  اِس مقام پر ایک لطیف نکتہ اور بھی ذہن میں رہنا چاہیے۔ 

یہاں انفال کے قصےکوصرف اتنی بات کہہ کر ختم کر دیا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ کے ہیں ۔ تقسیم کے مسئلے کو یہاں نہیں چھیڑا گیا، تا کہ پہلےتسلیم و اطاعت مکمل ہو جائے ۔ پھر چند رکوع کے بعد بتایا گیا کہ ان اموال کو تقسیم کس طرح کیا جائے ۔ اسی لیے یہاں انہیں"انفال" کہا گیا ہے اور رکوع پانچ میں جب تقسیم کا حکم بیان کرنے کی نوبت آئی تو انہی اموال کو لفظ  (غنائم ) سے تعبیر کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment