اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے

Dr. Abdul Qadeer Khan
محسنِ پاکستان کاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےایک اسپتال میں آج صبح انتقال ہوا، پوری قوم سوگ وار
اسلام
آباد (نیوز اپڈیٹ) پاکستان کےمحسن اور جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان
طویل علالت کی وجہ سے آج صبح پچاسی سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کوجوہری
طاقت اور ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے رب کےحضور پیش ہوگئے۔
پاکستان کے لئے اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر
ساڑھے تین بجے اُن کی وصیّت کے عین مطابق فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے
گی جبکہ اُن کی تدفین اُن کے لواحقین کی
مرضی سے اسلام آباد کے ایچ-آٹھ مین کی جائیگی ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
میں 26 اگست 2021 کو ناول کورونا وائرس کی
تشخیص ہوئی تھی، مرض کی تشخیص کے بعد
اُنھیں تشویشناک حالت کی وجہ سے کہوٹہ
ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کروا دیا گیا تھا۔
چند دن میں ہی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا وائرس سےصحت یابی کےبعداپنے گھرمنتقل ہو گئے تھے۔آج صبح پھیھپڑوں میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کیوجہ سے انھیں کے آر ایل ہسپتال پہنچایا گیا مگران کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ صبح سات بجے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اُن کے انتقال کی تصدیق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سوگواران میں اہلیہ اور دو بیٹیوں عائشہ اور دینا کو چھوڑا ہے۔
معروف ایٹمی سائنسدان طویل علالت کے باعث آج بروز اتوار کی صبح وفات پاگئے تھے۔ اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظمعمران خان نے کہا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر بےحد افسردہ ہوں۔ہمیں ایک ایٹمی اسلحے سےلیس حکومتی ریاست بنانےمیں ان کے اہم کردار کےباعث قوم انہیں محبوب رکھتی تھی۔ ان کی ان خدمات نےہمیں خود سےبہت بڑے ایک جارحیت پسند اور جوہری ہمسائے بھارت سےمحفوظ بنایا۔ پاکستانی عوام کیلئےان کی حیثیت ایک قومی ہیرو کی سی تھی۔
واضح رہے کہاسلام آباد میں اس وقت تیز بارش شروع ہو چکی ہے جبکہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا جسدِ خاکی فیصل مسجد کے احاطے میں نمازِ جنازہ کے لیے پہنچا دیا گیا ہے جہاں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نمازِ جنازہ ادا کرنے کے لیے موجود ہیں۔اور تھوڑی ہی دیر میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا جنازہ ادا کر دیا جائیگا۔
No comments:
Post a Comment