انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا گیا
24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کایادگارٹاکرا ہو گا
ابو ظہبی(نیوز اپڈیٹ ) بین
الاقوامی کرکٹ کونسل "آئی سی سی" کی جانب سے "ٹوئنٹی ٹوئنٹی" ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹی 20
ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبرسنہ2021 ء بروز اتوار ہو گا، ٹی 20 ورلڈ کپ
کےپہلےراؤنڈ کے میچزرواں برس 17 اکتوبر سے شروع
ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسنہ 2021ء سے 14 نومبر سنہ 2021ءتک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جائیں گے۔ سُپر بارہ ٹیِموں
کا مَرحلہ 23 اکتوبر سنہ2021ء سے شُروع کیا جائیگا جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ چوبیس اکتوبر سنہ 2021ء کو آمنا سامنا ہو گا۔اسلامی
جمہوریہ پاکستان کا دوسرا کرکٹ میچ چھبیس اکتوبر سنہ 2021ء کو نیوزی لینڈ کا ساتھ ہو گا جبکہ تیسرا میچ
اُنتیس اکتوبر 2021ء کو افغانستان کے ساتھ ہو گا۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل
"آئی سی سی" کے ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کرکٹ میچز 23 اکتوبر سنہ 2021ء کو
"آسٹریلیا " کا میچ" جنوبی افریقہ" کےساتھ اور' ویسٹ انڈیز' کا
ٹاکرا برطانیہ (انگلینڈ) کے ساتھ ہو گا۔دس نومبر 2021 ءکو ٹی 20 ورلڈ کپ کا
پہلا سیمی فائنل اَبُوظَہبی کی پِچ پر کھیلا جائے گااور دوسرا سیمی فائنل گیارہ
نومبرسنہ 2021 ءکو دُبئی کے بین الاقوامی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ "ٹوئنٹی-20
" ورلڈ کپ کا فائنل میچ چودہ نومبرسنہ
2021ء بروز " اتوار" دبئی میں ہوگا۔
واضح رہے کہ اسپورٹس ماہرین کا خیال ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے
پاس ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم نے متحدہ
عرب امارات کے گراؤنڈز میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی
ہے اورہمارے شاہین ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل "آئی سی سی" کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو " جیف ایلارڈیس" نے کہا کہ ورلڈکپ گروپس میں کئی شان دار میچز منتخب کیے گئے ہیں جن کی بدولت شائقینِ کرکٹ بہت محظوظ ہوں گے۔یہاں یہ واضح کر دیں کہ ورلڈ کپ "ٹوئنٹی ٹوئنٹی" کا شیڈول بنیادی طور پر آسٹریلیا میں سنہ 2020ء کے آخر میں رکھا گیا تھامگرناول کورونا وائرس کی بدولت ورلڈ لیول پر تباہ کاریوں کے نتیجے میں ملتوی نہیں کیا گیا بلکہ اگلے میزبان ملک انڈیا کو اسکے تمام انتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا انعقاد سنہ2021ء میں ہندوستان میں ہی ہونا تھا مگرانڈیا میں رواں برس "اپریل" اور "مئی" میں کورونا کیسز (ڈیلٹا ویئرینٹ) کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ورلڈ کپ کے انعقاد پر بہت زیادہ خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
"اے ایف پی" کے مطابق ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سنہ 2021ء کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ "بی سی سی آئی" ہی ہوگا مگر تمام مقابلےانڈیا سے باہر 4 مقامات شیخ زید اسٹیڈیم اَبُوظہبی، دُبئی اِنٹرنیشنل اسٹیڈیم، عمان کرکٹ اکیڈمی اور شارجَہ اسٹیڈیم گراؤنڈ میں ہوں گے۔
"بی سی سی آئی" بھارتیہ کرکٹ بورڈکے سیکریٹری "جے شاہ" نے کہا کہ دونوں گروپوں میں کچھ مختلف نہیں ہے کیونکہ دونوں گروپوں کی ٹیمیں شارٹ طرز کی کرکٹ کے اعلیٰ مسابقتی معیار سے آشنا ہیں۔ جے شاہ نے بتایا کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی پُرجوش طرز کرکٹ غیرمتوقع نتائج کی حامِل ہے اور ہمیں اس طرح کے نتائج کی اُمید رکھنی چاہیے۔
No comments:
Post a Comment