وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کا لاہورمینار پاکستان واقعے پر نوٹس
عمران خان نے انسپکٹر جنرل پنجاب سے رابطہ کیا،معروف خاتون
ٹک ٹاکر سے دست درازی کرنے والے نوسربازوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوزاپڈیٹ)وزیراعظم عمران خان نے لاہور واقعے کا نوٹس لیا اور خاتون
ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے مینارِپاکستان میں خاتون
ٹک ٹاکر کے ساتھ دست درازی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے اور انسپکٹر
جنرل پولیس (پنجاب) سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی سے لاہور
مینارِ پاکستان کے واقعہ کے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا تھا ، جس پر وزیرِاعظم انتہائی سخت غصّے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مینارِپاکستان لاہور کے گریٹر اقبال پارک
میں معروف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ 14
اگست 2021 بروز ہفتہ جشنِ آزادی کےموقع پر
نوسربازوں نے دست درازی کی تھی اور انھیں
ہجوم بنا کر اچھالتے رہے۔ سوشل میڈیا پر
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے موقع پر موجود 400 نامعلوم افراد کے خلاف
پرچہ درج کر کے کاروائی کا آگاز کر دیا ہے۔
ذرائع کا تفصیل بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ معروف ٹک ٹاک اپنے
دو دوستوں صدام حسین اور عامر سہیل کے ہمراہ لاہور گریٹر پارک
گئی اور ویڈیو بنانا شروع ہی کی تھی کہ
اچانک نوسربازوں کےایک گروپ نے عائشہ اکرم پر ہلہ بول دیا۔خاتو ن کے کپڑے پھاڑدئیے گئے اور اسے ہوا میں
اچھالتے رہے۔ جبکہ ویڈیو میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کس طرح خاتون کے نازک
اعضاء کے ساتھ دست درازی کر رہے تھے، جبکہ خاتون ٹک ٹاکر دہایاں دیتی ہوئی نظر آئی مگر اس کی فریاد سننے
ولا وہاں کوئی موجود نہیں تھا ۔
پنجاب پولیس نے پرچہ درج کرتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کو سرعام برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کی دفعات
شامل کر لی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے
واقعہ کے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اندوہناک واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا فرانزک کیا جائیگا جس سے ویڈیو کی حقیقت اور ملزمان کی شناخت کے بارے میں تجزیہ کیا جائیگا۔ فیشن ڈیزائنرز اور ٹی وی اداکاراؤں کی جانب سے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے، اور نوسرباز درندوں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
FIR Report Regarding Lahore Incident in Greater Allama Iqbal Park Minar E Pakistan |
No comments:
Post a Comment