نیب نے بی فار یُو (ایس آر گروپ) کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔
سپریم کورٹ نےنیب کی جانب سےنجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر نوٹس لے لیا، قومی احتساب بیورو سےگرفتاری پروضاحت طلب۔
اسلام آباد(نیوز اپڈیٹ ) سپریم کورٹ آف پاکستا ن
نے قومی احتساب بیورو "نیب" کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتا ر ی کے لئے
پیش ہونے والےنجی کمپنی (ایس آر گروپ) کے
مالک سیف الرحمان کوسپریم کورٹ کےاحاطے سے
گرفتار کیے جانے پر نوٹس لیتے ہوئے احتساب
بیورو سے نہ صرف وضاحت طلب کر لی ہے بلکہ
سیف الرحمان کو عدالت ِعالیہ میں پیش کرنے کا حکم بھی صادر کر دیا ہے۔
![]() |
Supreme Court of Pakistan |
ذرائع کے مطابق احتساب بیورو ( راولپنڈی) نے
سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے پر نجی کمپنی (بی فار یُو
یا ایس آر گروپ) کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کورٹ
کے احاطے سے گرفتار کر لیا ہےجس کے نتیجے
میں قائم مقام چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ضمانت کے
لیے سپریم کورٹ آرہا تھا، جبکہ نیب نے اسے سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کر کے دراندازی کا مظاہرہ کرنے پر قومی احتساب بیورو
سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
ایس آر گرپ کے مالک سیف الرحمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت عالیہ کو بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤکل ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے عدالت عالیہ میں پیش ہونے کے لیے حاضر ہو رہا تھا کہ قومی احتساب بیورو کی گاڑی نے سیف الرحمان کی گاڑی کو ٹکرایا اور انھیں گرفتار کر کے نا معلوم جگہ پر لے گئے۔
![]() |
National Accountability Bureau Rawalpindi |
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان احتساب بیورو کو مطلوب تھے جبکہ نیب ٹیم تین دنوں سے ان کی تلاش میں سرگرداں تھی لیکن وہ روپوش ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ بی فار یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان کی ضمانت جمعۃالمبارک کو ہائیکورٹ سے منسوخ ہو گئی تھی اور انہیں آج سپریم کورٹ پہنچنے پر نیب نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ احتساب بیورو کا اسٹاف سپریم کورٹ کے احاطے میں پہلے سے ہی موجود تھا۔احتساب بیورو نے سیف الرحمان پرلوگوں سے اربوں روپے کے فراڈ کا الزام لگایا ہے۔
No comments:
Post a Comment