Surah Al-Baqrah Ayat No 187
Right of wives and husbands during fasts:
It is allowed for you to approach your wives during
the nights of the fasts. They are like costume for you and you are like costume
for them. Allah knows that you broke the faith in the case of your own right.
But He has shown leniency to you and has forgiven you.
So, have sexual relations with your wives now (during
the nights of the fasts without any reticence) and seek what Allah has set for
you, and (take meal) eat and drink until the white thread of crack of dawn
becomes distinct to you [separated] from the black thread [of night].
So complete the fast till twilight and cease from
having sexual contact with your wives, even as you are in retreat in the
mosques. These are the boundaries (prescribed) by Allah. Therefore, do not draw
near to your wives [to step over]. Accordingly, Allah explains His Verses [clearly]
for the people; so that people may embrace piety.
سورۃالبقرہ آیت نمبر 187
رمضان المبارک میں میاں و بیوی کے حقوق
تم لوگوں کے لئے ماہِ رمضان کی راتوں میں اپنی بیویوں (ازواج) کے قریب جانا حلال قرار دے دیا گیا ہے۔ تمہاری بیویاں (ازواج) تمہارے لیےلباس کی طرح ہیں اور تم اپنی بیویوں (ازواج) کے لئے لباس کی طرح ہو۔ اللہ تعالیٰ خُوب جانتا ہے کہ تم لوگ اپنے حق میں خیانت کیا کرتے تھے، اسی لئے اس (اللہ تعالیٰ) نے تمہارے حال پر رحم فرمایا اور تمہیں معاف (درگزر) فرما دیا۔
تو اب ماہِ رمضان کی راتوں میں بے شک اُن سےہمبستری کر لیا کرو اور جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے لِکھ دیا ہے، چاہا کرو اور کھاتے پیتے رہا کرو یہانتک کہ تم پر صبح کا "سفید ڈورا" رات کے"سیاہ ڈورے" سے (علیحدہ ہو کر) صحیح طرح واضح ہو جائے۔ پھر رمضان المبارک کے روزے کو رات (کی آمد) تک پُوری طرح مکمل کرلو۔ اور جب تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو تو عورتوں سے 'ہمبستری' نہ کیا کرو، یہ اللہ تعالیٰ کی (قائم کی ہوئی) حدیں ہیں، پس اِن حدُود (کی خلاف ورزی) کے نزدیک بھی نہ بھٹکو، اسی طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے اپنی آیات کو (کھول کھول کر) بیان فرماتا ہے، تاکہ وہ لوگ پرہیزگاری (تقوٰی) کو اپنا شیوہ بنا لیں۔
No comments:
Post a Comment