مریم نواز اورجمائِما خان کا ٹاکرا
مجھے تمہیں اور تمہارے بیٹوں یا تمہاری نجی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ میرے پاس کرنے کو اور بہت سے اہم کام ہیں۔تم صرف اپنے سابقہ خاوندکو الزام دو۔ مریم نواز کا جمائِما خان کو کرارا جواب
اسلام آباد (نیوزاپڈیٹ) وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی سابقہبیویجمائِما خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکی سوشل میڈیا اکاؤنٹ(ٹوئٹر) پر آمنے سامنے بحث ہوئی۔ ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدرنے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے میں تقریرکرتے ہوئے وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہاکہعمران خان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کا بیٹا جُنید لندن میں پولوکھیلتا ہے ، نوازشریف کے نواسے کے پاس مہنگا کھیل کھیلنے کے لئےدولت کہاں سے آئی؟؟ میں بچوں کو بیچ میں نہیں لانا چاہتی تھی مگر جیسی بات کرو گے ویسا ہی منہ توڑ جواب پاؤ گے۔میرا بیٹا میاں محمدنواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں جو یہودیوں کی گود میں پل رہا ہے۔
وزیرِاعظم عمران احمدخان
کی سابقہ اہلیہ جمائِما گولڈ اسمتھ نےمسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم صفدر کو ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان صرف اس لئے چھوڑا
تھا کیونکہ ایک دہائی سے مجھےمخصوص میڈیا گروپ اور
پاکستانی سیاستدانوں کی جانب سے تعصب اور مذہبی منافرت کا سامنا تھا اور آئے
روزہمارے گھر کے باہر ہمیں مارنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کیا جاتے
تھے لیکن آج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔
مریم صفدر نے جمائِما گولڈاسمتھ کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تمہاری اور تمہارے بیٹوں یا تم لوگوں کی نجی زندگی سے قطعاً کوئی دلچسپی یا تعلق نہیں ہے کیونکہ میرے لیے کرنے کو اس سے زیادہ اہم کام ہیں۔ اگر تمہارےسابقہ شوہرنےدوسروں کے گھر والوں پر کیچڑاچھالا ہے ،اب تم صرف اپنے سابقہ خاوند کو ہی مورودِ الزم ٹھہراؤ۔
No comments:
Post a Comment