افواجِ پاکستان کی تنخواہوں میں مزید اضافہ - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Tuesday, July 13, 2021

افواجِ پاکستان کی تنخواہوں میں مزید اضافہ

افواجِ پاکستان کے افسران ، سرداران اور جوانوں کے لیےبڑی  خبر:  وفاقی کابینہ سےتنخواہوں میں مزید  اضافے کی منظوری

https://www.news38960.com/

Fawad Hussain ChaudhryPress Conference regarding Armed Forces Pay increase

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ ) وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کے تمام افرادکی تنخواہیں 15 فیصد بڑھاتے ہوئے  منظوری دے دی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری فوادحسین  کا کہنا تھا  کہ گزشتہ دو برسوں سے افواج ِپاکستان کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئی تھیں  جبکہ دوسرے  سول اداروں میں دس فیصد الاؤنس کا اضافہ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرِاطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں  افواجِ پاکستان کی تنخواہیں نہ بڑھنے کی وجہ سے سول ملازمین اورفوج کی تنخواہوں میں واضح فرق پیدا ہو گیا تھا ، جسے برابرکرنے  کےلئے وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر افواجِ پاکستان، ایف سی اور رینجرز کے ملازمین  کی تنخواہوں میں 15 فیصد الاؤنس  کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرِاطلاعات فواد حسین چوہدری  نے چند روزقبل ہونے والے کابینہ اجلاس کے  متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابقہ وزرائے اعلیٰ،  ججز اور  دیگر چندلوگوں نے اضافی سیکیورٹی  اہلکار رکھے ہوئے تھے جن کی سکیورٹی میں کمی کرتے ہوئے اضافی اہلکار واپس بلائے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment