عیدالضحیٰ پرسرکاری تعطیلات - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Monday, July 12, 2021

عیدالضحیٰ پرسرکاری تعطیلات

عیدالضحیٰ پر تین روز کی سرکاری تعطیلات : وفاقی حکومت

https://www.news38960.com/
Eid Vacations 

عیدالضحیٰ کے موقع پر وفاق نے 3 چھٹیاں دینے کا  فیصلہ کر لیا، تعطیلات کے بارے میں  باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن اگلے چند روز میں جاری ہو گا ۔

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) وفاق نے عیدالضحیٰ کے موقع پر تین چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عیدالضحیٰ کی سرکاری چھٹیاں20  جولائی 2021 سے 22 جولائی2021  تک ہوں گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیلات  کا باقاعدہ طور پر  نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں  جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ پرسرکاری  ملازمین کو 20 سے 22 جولائی تک تین چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سےچھٹیوں  کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اگلے چند روز میں  جاری کرنے کا عندیہ دیاہے۔ دوسری جانب شیخ رشیدکاکہناتھاکہ عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی ہے۔ عید کی تعطیلات کی سمری میں 20 جولائی 2021 سے تعطیلات  کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے  کورونا کیسز کے پیشِ نظر ایس اوپیز پر پورے طرح عملدرآمد کے لیے آرمی کی تعنیات کی جا سکتی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے  عید پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق کورونا کیسز میں احتیاط کو ملحوظِ خاطر رکھ کر ہی  قابو کیا جاسکتا ہے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ سیروسیاحت کے شوقین افراد کو  ویکسین  لازمی لگوانا ہو گی  اور عیدالضحیٰ  کی تعطیلات  میں سیاحت سے وہی لوگ لطف اندوز ہو سکیں گے جوویکسین لگوا چکے ہیں۔ پاکستان میں ویکسین کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ملک میں ویکسین کی  وافر مقدار موجودہے۔  ساٹھ لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند دنوں میں مزید آنے والی ہیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو تبھی روکا جا سکتا ہے اگر تمام  لوگ یقینی طور پر  ویکسین لگوا لیں۔ انھوں نے  عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد ماسک پہنیں اوربھیڑ والے مقامات پر جانے سے پرہیز کریں۔ 

No comments:

Post a Comment