وفاقی وزراء کی سیکیورٹی میں کمی - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Sunday, July 11, 2021

وفاقی وزراء کی سیکیورٹی میں کمی

وزیراعظم عمران احمد  خان  نیازی نے وفاقی وزراءکی سیکیورٹی میں کمی کرتے  ہوئے 

 اضافی سیکیورٹی ختم کر دی   ، اب کتنے پولیس اہلکار وں کی اجازت ہو گی؟؟؟

https://www.news38960.com/
Ministers' Security Reduces by PM IK


اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ )وزیراعظم  اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراءسے  سیکیورٹی کی تعداد  کم کرنے کا  عملی آغاز ہو چکا ہے۔

ذرائع  کے مطابق کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس کی طرف سے وزراءکی  اضافی سیکیورٹی پر تعینات  اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ  اب تک  قومی اسمبلی کے سپیکر  اور  ڈپٹی سپیکر کے علاوہ  سات مزید وزراءسے اضافی سیکیورٹی اہلکار  واپس لئے گئے ہیں۔

واضح  رہے کہ  اضافی اہلکاروں کو  واپس بلانے کا فیصلہ انسپکٹر جنرل پولیس آف  اسلام آبادکی وزیراعظم عمران احمد خان سے ملاقات کے بعد ہوا ہے ۔ایک وزیر کے پاس 5 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے جن کی تعداد کم کر کے 2 کر دی گئی ہے اور 3 اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے،  لیکن ابھی تک  چیئرمین سینیٹ کے پاس سیکیورٹی  اہلکاروں کی تعداد میں کمی نہیں کی گئی ۔ پرویز خٹک اور شیریں مزاری سمیت کئی وزراءکے پاس تعنیات اضافی نفری  کو واپس بلا لیا گیا ہے۔یہ اقدام  وزیراعظم  کے گزشتہ کابینہ اجلاس میں پروٹوکول ختم کرنےکے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment