نیسلے پاکستان،صوبہ خیبر پختونخواہ میں
عالمی بینک اور محکمہ سیاحت نے ٹریک کمیونی کیشن مہم شروع کر دی۔
اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نیسلے کی کمپنی نے خیبر پختونخواہ حکومت کے تعاون سے خطے میں ذمہ دار سیاحت کے فروغ کیلئے ایبٹ آباد (نتھیاگلی) میں ٹریک کمیونیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
جی ڈی اے، کائیٹ، نیسلے ، عالمی بینک اور محکمہ سیاحت کے تعاون سے ٹریک کے تحت " گلیات" میں ذمہ دارانہ و پائیدار سیاحت کے فروغ کےلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ، جس کے ذریعے پھل دینے والے درختوں کی مہم،صفائی کا خاص خیال رکھنےکی مہم، کاٹن کے تھیلوں کو دوبارہ استعمال میں لانے کی مہم اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پورے معاشرے کی اصلاحات کی بے شمارمہمات شامل ہیں۔
![]() |
Launch of TREK |
سنہ 2020ء کے دسمبر میں پاکستانی وزیرا عظم عمران احمد
خان نیازی نے ٹریک کے مونوگرام کی نقاب کشائی کی جو
کہ صوبہ خیبر پختونخوا (انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ) جو کہ منصوبے کا
حصہ ہے اور جسکو وفاقی حکومت کے سنہ2020ء کے بہترین اہداف کے حصول کے
لیے فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سی ای او نیسلے کمپنی پاکستان "ثامرشدید"نے شرکاء
کی ایک بڑی جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا
ہے کہ نیسلے کےویژن کے مطابق پیکیجنگ جس میں پلاسٹک کو ضائع نہ کرنے دیا جائے
اور نہ ہی پلاسٹک کی اشیاء کوزمین خورد یا سمندر برد کیا جائے بلکہ اس اہم مقصد کے کیلئےنیسلے نے سن2025ء تک پلاسٹک پیکیجنگ کو مکمل طور پردوبارہ قابلِ
استعمال بنانے اور ریسائیکل کرنے کا پلان شامل ہے۔ ذمہ دارانہ فروغِ سیاحت
کیلئے ہماری شراکت داری باعثِ مسرّت ہے اور ہم نے عزمِ صمیم کیا ہے کہ
معاشرے میں صفائی رکھنے کے لئے ہم سب مل کر ملک کومستقبل میں کچرے سے پاک
کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر کائیٹ جناب توصیف خالد صاحب کا کہنا تھا کہ "ٹریک" صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینا نیسلے (کائیٹ) کے منصوبے کا اہم حصہ ہے جس پر ورلڈبینک اور نیسلے پاکستان کے تعاون سےعُمدہ طریقوں سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ توصیف خالد کا کہنا تھا کہ نیسلے(ٹریک) کے تحت سرگرمیوں میں انفارمیشن بورڈ کی تنصیب، سیاحت کیلئے آگاہی مہم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے تکنیکی سامان، کچرے کو اٹھانے اور اِسےمخصوص جگہوں پر منتقل کرنے کی ٹریننگ بھی دی جائیگی جس کی بدولت ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو آرام دہ سہولیات میسر ہوں گی ۔
عالمی بینک گرو پ کی سنیئر پرائیویٹ سیکٹرسپیشلسٹ کرن افضل کا اس موقع پرکا کہنا تھا کہ اس مہم سے (ٹریک) پر عمل درآمد کے لئے ہم ایک اہم مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور بڑے توقع کی جا رہی ہے کہ پورے پاکستان میں ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ کیلئے عوام بھی اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔
![]() |
TREK TEAM |
واضح رہے کہ نیسلے پاکستان کا (ٹریک) کیلئے عزم 2 ستونوں پر
مشتمل ہے جس میں ایک تو بڑے پیمانے پر آگاہی کی مہم ہے جو کچرے کے پھیلاؤ میں
کمی لانے، کچرے کے سامان کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے اور ریسائیکل کرنے
پر کام کیا جائےگا، دوسری جانب تمام شہریوں کو مصروفِ عملکیا جائیگا جس
میں وہ تمام سرگرمیاں شامل ہوں گی جن کی مدد سے کچرے کے ساتھ ساتھ آلودگی اور جنگلی حیات کے
خاتمے پر احسن طریقے سے قابو پایا جائیگا۔
پروگرام میں شامل تمام ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف صوبوں میں نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سیاحت کے شعبے کے کردار کو سراہا اورمختلف قِسم کی شاہراہوں کی تعمیر کے ذریعے شہریوں کی رسائی کو بہتر بنانے کی تعریف کی۔ تمام شرکاء نے وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی کی حکومت میں سیاحت کے مقامات کی بہتری کے لئے کیے گئے پُر اثر اقدامات کو بھی دل سے سراہا جس میں خاص طور پر ریسکیو کی خدمات اور سیاحتی زونز کے قیام کی منصوبہ بندیاں شامل ہیں ۔
No comments:
Post a Comment