صوبہ پنجاب میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں میں موسم ِگرما کی تعطیلات - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Tuesday, June 29, 2021

صوبہ پنجاب میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں میں موسم ِگرما کی تعطیلات

مراد راس وزیرِتعلیم برائے صوبہ پنجاب نے  صوبہ بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا یکم جولائی سے لیکر یکم اگست  تک  اعلان کر دیا، دورانِ تعطیلات  طلباء  کو کووِڈ وباء سے محفوظ رہنے کی ہدایت۔

https://www.news38960.com
Statement issued by Murad Murad Ras Regarding Schools Vacations

لاہور (نیوز اپڈیٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کےسرکاری اور غیر سرکاری   اسکولوں میں بڑھتی ہوئی گرمی  کے پیشِ نظر موسمگرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

 جس کے تحت صوبہ بھر میں تمام اسکول یکم جولائی 2021 ء سے یکم اگست 2021ء تک نہیں کھلیںگے۔ تعطیلات  کے دوران طلباء کو موذی مرض کورونا کے خلاف تمام  ایس اوپیز پر مکمل طور پر عملدرآمد  کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراد راس صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے سوشل میڈیا  پر موسمِ گرما کی  چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔ 

پنجاب بھر کے تمام ا سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات  یکم جولائی  سے  لیکر یکم اگست 2021ء  تک  کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر مراد رس  کا کہنا تھا  کہ میری تمام  اساتذہ،  شاگردوں اور اُن کے  والدین سے کووِڈ  19کی مروجہ  تمام ایس۔او۔پیز  پر پوری طرح   عملدرآمد کرنے کی اہم  اپیل ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی وفاق کے زیرِاثر تمام اسکولوں، کالجوںاور یونیورسٹیوں میں  موسمِ گرما  کی تعطیلات کا   شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  تمام فیڈرل اسکولز، کالجز  18 جولائی 2021ء  سے لیکر  یکم اگست 2021ء تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،  جبکہ حکومتِ سندھ  کی جانب سے  تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات  نہ منانے  کا فیصلہ لیا گیا ہے۔حکومتِ سندھ کی انتظامیہ نے تمام پرائیویٹ  اسکولوں کو بھی نوٹیفیکیشن جاری  کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان کے صوبہ سندھ میں  رواں سال موسمِ گرما  کی تعطیلات نہیں کی جائیں گی ۔

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کےصدر نے ایک بیان دیا ہے جس کے مطابق رواں سال کوررونا وباء کے پیشِ نظر سارا سال   لاک ڈاؤن  رہا، جس  کی وجہ سے ہر سطح کے شاگردوں کی پڑھائی میں اچّھا خاصہ نقصا ن ہوا ہے جس کی بدولت یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکومتِ سندھ  نے یہ اعلان کیا ہے اسکولوں کیموسمِ گرما کی تعطیلات نہیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوروناوباء میں پہلے کی نسبت  بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے  اسٹیک ہولڈرز اور حکومت کی مشاورت سے موسم گرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

No comments:

Post a Comment