پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تین میچوں پرمشتمل ٹونٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ سیریز کل یعنی 30 جون کو شروع ہو گی۔
سینٹ جونز(نیوزاپڈیٹ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹونٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ سیریز 30 جون سنہ2021ء سے شروع ہو گی۔
واضح رہے کہ سر ویون رچرڈز
اسٹیڈیم میں یہ سیریز کھیلی جائے گی جو کہ پاکستانی کھلاڑی نداڈار کے لئے بہت اہم
ہو گی کیونکہ انھیں وکٹوں کی سینچری کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔ اُن کی اس ایک وکٹ کو دیکھنے کے
لئے تماشائی بہت پُرجوش ہیں۔ صوبہ پنجاب کے مشہور شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے
والی چونتیس سالہ ندا ڈار اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پہلی اور دُنیا کی پانچویں خاتون کھلاڑی ہوں گی جو یہ اعزاز اپنے نام کریں گی۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی
خاتون کرکٹر انیسہ محمد نے 120، آسٹریلیا ٹیم کی ایلیسہ پیری نے 115، ساؤتھ افریقہ ٹیم کی شبنم اسماعیل نے 110
اور برطانیہ کی خاتون کھلاڑی آنیا شرب
سول نے 102 وکٹیں حاصل کر کےیہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ندا ڈار کی کھیل میں کارکردگی
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی معروف اور کامیاب ترین خاتون باؤلر ندا ڈار اب تک اٹھارہ اعشاریہ پینتیس اسکور فی وکٹ کی شرح سے کُل 99 وکٹوں کا سنگِ میل کامیابی سےعبورکرچُکی ہیں ۔
واضح
رہے کہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹر ندا ڈار پاکستان کی دونوں کرکٹ ٹیم یعنی مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں پہلی پاکستانی گیندباز ہوں گی جنہیں
یہ اعزاز ہو گا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا
تھا کہ کرکٹ ایسا دلچسپ کھیل ہے جس میں کسی کو بھی اچھے یا
برے دن دیکھنے پڑتے ہیں البتہ کرکٹ سے وابستگی ہمیشہ رہتی ہے۔
ندا ڈار نے کہاکہ ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی دنیا میں وکٹوں کی سنچری کرنا اُن کے لئے باعث مسرت ہوگا، لیکن اس سے بڑھ کر یہ ہے اگر میچ میں ان کی پرفارمنس سےپاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا نام روشن ہو گا تو اس سے سب کے دل خوشی سے کِھل جائیں گے۔ یاد رہے کہ آل راؤنڈر ندا ڈار وہ کامیاب کھلاڑی ہیں جنھوں نے سنہ 2010ء میں آئی ۔سی۔ سی ویمنز ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیل کر اپنےخوبصورت کیرئیر کی شروعات کی تھی، جبکہ سری لنکا نے اس سنسنی خیز میچ میں صرف ایک اسکور سے میچ اپنے نام کیا تھا اور پاکستانی باؤلر ندا ڈار نےا س میچ میں 10 رنز کا اسکور دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
دوسری جانب اب تک کے ریکارڈ کے مطابق ندا یاسر وہ آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں جو پاکستان کی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی تیسری بہترین بھلے باز ہیں جو اپنے کیرئیر میں 1152 رنز کا ہدف عبور کر چکی ہیں۔ آل راؤنڈر ندا ڈارنے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے ابتک 110 ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا سنگِ میل عبور کر چکی ہیں جن میں پاکستان نے 43 میچ جیتے ہیں۔ ان جیتے گئے میچوں میں نداڈار نے 52 وکٹیں حاصل کی تھیں، ندا ڈار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
No comments:
Post a Comment