مشہور عالم دین کی مدرسے کےطالبعلم سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
![]() |
Mufti Aziz Ur Rehman |
لاہور (نیوز اپڈیٹ) لاہور کے ایک مدرسہ کے مشہور عالم دین کی مدرسے کےطالبعلم سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر متعلقہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ جو کہ عالم دین ہیں اپنے طالبعلم کے ساتھ مدرسے کے اندر ہی بد فعلی کر رہے ہیں، اس دوران طالب علم نے ایک دفعہ سیل فون کو بھی سیٹ کیا اور اس کے بعد پھر سے اپنے استاد کے ساتھ شرمناک عمل میں مصروف ہوگیا۔نازیبا ویڈیو وائرل ہونےکےفوری بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بدفعلی کے مرتکب عالم اور متعلقہ مدرسے کی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے متعلقہ مولوی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا ہے۔
طالبعلم سے بدفعلی کی ویڈیومنظرعام ہونے کے بعدمتعلقہ مدرسہ کی انتظامیہ نے بزرگ عالم کے خلاف ایکشن لے لیا۔
![]() |
Rape with student by Mufti Aziz Ur Rehman |
لاہور (نیوز اپڈیٹ) اپنے ہی طالبعلم کے ساتھ لواطت کرنے والے بزرگ عالم دین کو مدرسے کی انتظامیہ نے نکال دیا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے مذہبی و سیاسی رہنما کی اپنے طالبعلم سے بدفعلی کی ویڈیو منظر عام آنے کیبعد مدرسہ انتظامیہ نے اس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے متعلقہ مدرسہ سے نکال دیا ہے۔
واضح رہے کہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایک خط سوشل میڈیا پر گردش کرتا ہوا نظر آرہا ہے جو کہ 3 جون 2021 کو جاری کیا گیا، اس وائرل خط میں متعلقہ مولوی کی بدفعلی کرتے ہوئے جاری ویڈیو اور مکینِ محلہ کی جانب سے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے بزرگ عالمِ دین کو مدرسہ سے نکالنے اور ان کے قول و فعل سے براءت کا اعلان کیا ہے۔ یادرہے کہ مدرسہ کی انتظامیہ نے ملزم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی بلکہ اسے اپنا سامان اٹھا کر مدرسہ سے نکل جانے کا حکم دیا ۔
![]() |
Notice of fired from job for Aziz Ur Rehman |
بدفعلی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مفتی عزیز الرحمان نے ویڈیو بیان دیا اور ایسا موقف دیا کہ آپ کو بھی حیران ہو جائیں۔
لاہور (نیوز اپڈیٹ) اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے ویڈیو کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا ہے۔
مفتی کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو ایک سازش کے تحت بنائی گئی تھی جو کہ دو یا اڑھائی سال پرانی ہے جسے ابھی سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طالبعلم نے ویڈیو بنائی تھی اس نےاس سے قبل انہیں چائے میں نشہ آور شے ملا کر دی تھی اور اس کے بعد ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔
مفتی عزیز الرحمان نے انتظامیہ کی طرف سے انہیں بے دخل کرنے کے
نوٹیفکیشن پر سوالات اٹھائے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ویڈیو وائرل ہونے والے دن 15 جون 2021 کو وہ مدرسے میں پڑھا رہے تھے اور اگر ویڈیو میں ذرا بھی کوئی سچ ہوتا تو وہ تین جون سے ابھی تک سبق کیسے پڑھا سکتے تھے۔
نشہ پلا کر بدفعلی کی ویڈیو بنانے کا دعویٰ کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی۔
لاہور
(نیوز اپڈیٹ) اپنے ہی شاگرد سے بدفعلی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونےکے بعد مشہور عالمِ دین مفتی عزیز الرحمان کو سخت اور کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جبکہ متعلقہ
مولوی کی جانب سے اس ویڈیو کے متعلق وضاحتیں
بھی دی جا رہی ہیں مگر اب اس کی ایسی ہی مزید
شرمناک ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں جس میں مولوی عزیز کو یہ قبیح فعل کرتے
ہوئے بآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔
ا سکی
لواطت پر مبنی مزید ویڈیوز بھی مذکورہ مدرسہ
میں بنائی گئی ہیں۔ جس میں ایک ویڈیو میں بزرگ
مفتی کو اخبارات کے مطالعے کے دوران بدفعلی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب وہ ویڈیو میں دینی کتب کا مطالعہ کرتے ہوئے اپنی
شہوت پوری کر رہا ہے۔
ویڈیو بنانے والے متاثرہ طالب علم نے ایک ویڈیو اس طریقے سےبنائی ہے کہ دارالافتا کے دروازے پر مفتی عزیز الرحمان کے نام کی لگی تختی بھی واضح طور پر نظر آ رہی تھی۔ یاد رہے کہ اس کی گزشتہ روز جو ویڈیو منظر عام پر آئی تھی اس کے بابت اس نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو اُسے نشہ آور اشیاء پلا کر بنائی گئیں تھی، جبکہ دوسری جانب اس کی یہ قبیح فعل کرتے ہوئے مزید ویڈیوز بھی وائرل ہو گئیں ہیں ، آنے والے چند دنوں میں یہ بات واضح ہو جائیگی کہ متاثرہ عالم عزیز ان ویڈیوز کے متعلق کیا بیان جاری کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment