ملی جلی خبریں - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Tuesday, June 15, 2021

ملی جلی خبریں

اسلام آباد کی پولیس نے مساج اڈے  پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کے خلاف کاروائی شروع کر دی ۔ غیر اخلاقی حالت میں پکڑے جانیوالےآدمی نے اپنا تعلق سیاسی حکومتی شخصیت  سے جوڑ نے کی کوشش کی؟؟؟ ویڈیو  بھی وائرل  کر دی گئی۔

https://www.news38960.com/

اسلام آباد ( نیوز اپڈیٹ ) فیڈرل پولیس نے مساج سنٹر میں چھاپہ مارکر کارروائی کرتے ہوئے  مردوں اور  خواتین  کو گرفتار کر لیا جن میں سے ایک شخص کو برہنہ پکڑا گیا۔ برہنہ حالت میں گرفتار کیے گئے آدمی نے اپنا تعلق  پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ظاہر کر دیا۔ جبکہ وفاقی پولیس نے تمام افراد کو فوری طور پر  گرفتار کر کے تھانے میں بندکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی پولیس نے کہا  ہے کہ مساج سنٹر کی آڑ میں مبینہ فحاشی کے گندے دھندے کو فروغ دیا جارہا تھا جس کا  جڑ سے خاتمہ  کرنے کےلیے ایکشن لیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مساج اڈے  سے گرفتار کئے گئے  ایک آدمی  نے پولیس حکام  پر دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی وزیرکی معیّت میں ہوتاہے جبکہ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مذکورہ آدمی کو پرویز خٹک کا نام لیتے ہوئے با آسانی سنا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد فیڈرل پولیس کی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ انہیں بتایاجائے کہ آپ کو برہنہ حالت میں پکڑا گیا ہے ۔  

ذرائع کےمطابق اس سے پہلے  متعلقہ سیلون کو  پولیس دو مرتبہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسیل کرچکی ہے۔مساج سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق تین روز قبل رات پونے آٹھ بجے چھاپہ مار ٹیم دوبارہ آئی اور ہمارے دو کلائنٹس اور سٹاف میں شامل چار افراد جن میں دو غیرملکی بھی شامل تھے کو  گرفتار کر لیا  جبکہ چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ لیڈیز کانسٹیبلز بھی نہیں تھی۔ گرفتار ہونے والی ایک لڑکی کو اسی رات تھانے سے رہا کروا لیا گیا تھا لیکن باقی گرفتار لوگوں کو اگلے دن  عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔

اٹارنی جنرل  آف کینیڈا  نے ایک پاکستانی خاندان کوشہید کرنے والے ملزم پر دہشت  گردی کا مقدمہ عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

https://www.news38960.com/

 کینیڈا (نیوز اپڈیٹ)  اٹارنی جنرل آف کینیڈا  کی جانب سے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر قتل کرنے کے کیس میں پولیس کو ملزم پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے کا عندیہ دے دیا گیا  ہے۔

 صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں بیس سالہ سفید فام نوجوان کو  ایک ہی خاندان کے چار افراد کو اسلاموفوبیا کی وجہ سے قتل کے الزامات کا سامنا ہے،  واضح رہے کہ "ویلٹمین" کو  قتل کے چار مقدمات اور اقدامِ قتل کے ایک  مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔  لندن سٹی آف کینیڈا  کی پولیس نے یہ بتانے سے ابھی تک قاصر رہی ہے کہ تفتیش کے دوران پولیس کو کیسے شواہد ملے ہیں جن سے اشارہ ملتا ہے کی ملزم نے یہ کاروائی اسلاموفوبیا اور نفرت کی بنیادوں پر کی ہے۔  

ملزم کو کل بذریعہ ویڈیو کانفرنس عدالت میں پیش کیا گیا، فیڈرل پراسیکیوٹر سارہ شیخ نے سوموار کے دن عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن نے الزامات کو منظور کر لیا گیا ہے جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان تمام ہلاکتوں کی آڑ میں نفرت انگیز دہشت گرد سرگرمیاں پھیلانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قتل کی کوشش کو  دہشت گردی کے طور پر کارروائی کا حصہ بنایا جا رہا ہے،  یہ پیش رفت قومی سطح پر کام کرنے والی شاہی پولیس (آر سی ایم پی کی انٹیگریٹڈ نیشنل سیکیورٹی انفورسمنٹ ٹیم) کیس کی تحقیقات کے لیے لائے جانے کے بعد ہوئی ہے۔ قومی سلامتی کے قانون کی ماہر پروفیسر لیا ویسٹ نے قتل اور دہشت گردی کے سرگرمی کے اضافی الزامات کو مناسب قراردےدیا ہے اور کارلٹن یونیورسٹی کے نارمن پیٹرسن سکول آف انٹرنیشنل افیئر کے اسسٹنٹ پروفیسر ویسٹ نے کہا ہے کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا شامل ہونا ایک قابل سمجھ قدم ہے۔

پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کے گھر چوتھی دفعہ چوری کی واردات ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

روالپنڈی (نیوز اپڈیٹ) پاکستان عوامی نیشنل پارٹی  کے لیڈر زاہد خان کے گھر  جو کہ راولپنڈی میں واقع ہے میں چوتھی بار چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا۔

نیوز اپڈیٹ کےذرائع کے مطابق چوروں نے  مہمانوں کے مختص کمرے سے دو ایئرکنڈیشنر چوری کرلئے جن کی رپورٹ تھانہ ویسٹرج راولپنڈی درج کروادی گئی ہے۔گھر کے مالک اے این پی کے سیاسی لیڈر  زاہد خان نے بتایا  کہ  چوروں کے لئے میرا گھر آسان ٹارگٹ بنا ہوا ہے کیونکہ  گزشتہ دس ماہ میں میرے گھر میں ہونے والی چوری کی یہ چوتھی واردات ہے۔

پولیس کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہمیشہ کی طرح چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ چوروں نے ان کے ایک پالتو کتے کو بھی زہر دے کر مار دیا تھا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے نااہل  ٹولے نے عوام دشمن بجٹ کی ہیٹرک کرلی  ہے، جس کے پیشِ نظرپاکستانی عوام کو بیروزگاری  اور مہنگائی کی سونامی کا سامنا کرناپڑے گا۔سراج الحق

https://www.news38960.com/
Siraj Ul Haq

 دیر (نیوز اپڈیٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی۔ایم۔ایف کی دیرینہ خواہش کی بنا پر پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی کی تیسری لہر آنے والی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام دشمن بجٹ کی ہیٹرک مکمل کرلی ہے اب ان کا آؤٹ ہونا زیادہ دور نہیں ہے۔ جیسے موجودہ  حکومت کے تین سالہ دور میں کسی  بھی ادارے میں بہتری نظر نہیں آرہی ویسے ہی غربت سے ماری عوام کے لیے اس بجٹ میں بھی کچھ نظر نہیں آرہا۔حکومتی وزیروں کی گفتگو سے لگتاہے کہ وہ کسی اور ہی  دنیا میں رہتے ہیں۔ موجودہ صورتحال سے ان کا آگاہ نہ ہوناحقائق کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔ ملکی سلامتی کے دشمن ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان سے تشویش میں اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے حکومت کو چاہیے کہ قوم کو اعتماد میں لے اور اصل حقائق سے  عوام کوآگاہ کرے۔ 

 ثمر باغ (ضلع دیر) میں کارکنوں اور تحصیل منڈا کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پیش کردہ بجٹ زمینی حقائق کے بالکل مخالف ہے۔ جب تک اللہ تعالٰی اور رسول اللہﷺ کے احکامات کے خلاف اقدامات ختم نہیں ہوتے تب تک پاکستان میں خوش حالی نہیں آسکتی۔ بھولی بھالی عوام کا خون نچوڑ کر سود کی صورت میں ادا کیا جارہاہے۔پچھلی اور موجودہ حکومت نے اس سے چھٹکارہ پانے کیلئے کوئی لائحہ عمل ترتیب نہیں دیا  ۔

انھوں نےکہاکہ موجودہ حکومت کےتین سالوں میں مزید 2کروڑسےزائدلوگ غربت کی لکیر سےنیچےزندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بیروزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے اور لاکھوں  کی تعداد میں لوگ گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔موجودہ حکومت نے اپنے سارے دعوؤں کی ہمیشہ نفی کی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا اعلان ان کو ہر روز شرمندہ کرنے کے لیے کافی ہے۔ روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے اور ایک سال میں کئی دفعہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مافیاز کا راج رہا جو تاحال جاری و ساری ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت حد سے زیادہ  بے بس دکھائی دے رہی ہے ، حکومت نے  عالمی مالیاتی ادارے اور مافیاز کے سامنے گھٹنے ٹیک کر پاکستانی عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نےکہاکہ سالانہ بجٹ میں پٹرولیم لیوی میں اضافے کومشروط قرار دینا عوام کو دھوکہ دینےکےجیسا ہے۔  پٹرولیم مصنوعات پر ریکارڈ لیوی ٹیکس حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے جس سے مستقبل قریب میں مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا جس سے لوگوں کی کمر دوہری ہو جائیگی۔  ہم حکومتی حلقوں سے یہ بھر پور  مطالبہ کرتے ہیں کہ آئل اور پٹرول کی قیمتوں میں لگایا گئے  ناجائز ٹیکسز  اور لیوی کو ختم کر کے پاکستانی عوام کو ریلیف دیا جائے ۔ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے محکمہ زراعت کے لیے مختص کیے گئے حکومتی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  اس رقم کی مثال ایسے ہی ہے جیسے  اونٹ کے منہ میں زیرہ  دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بجٹ میں کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے جبکہ زراعت کی مد میں لگائے گئے  ٹیکسز پر بھی کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں دی گئی۔ جس کی بنا پر  زرعی ادویات، بیج اور کھاد کی قیمتیں بھی بڑھنے کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی بجٹ پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے قوم کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے رواں برس جو بجٹ پیش کیا گیا ہے اِس میں سرکاری ملازمین اور پنشنروں کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جس سے ملازمین  اور پنشنروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment