بھارتی ایئر فورس کے زیرِ تسّلط جموں ايئر بیس میں 2 بم دھماکے - News Update

News Update

News Update website provides current affairs update about Pakistan and foreign countries. We are also providing fast information regarding latest jobs opportunities. Our aim is to provide you authenticated information round the clock.

Sunday, June 27, 2021

بھارتی ایئر فورس کے زیرِ تسّلط جموں ايئر بیس میں 2 بم دھماکے

بھارتی ایئر فورس کے زیرِ تسّلط  جموں ايئر بیس  میں 2 بم  دھماکے۔ حملے میں  ڈرونز  کے  استعمال کا خدشہ

https://www.news38960.com/
Jammu Air Base Attack

مقبوضہ  جموں و کشمیر میں جموں ایئر بیس میں2 بم دھماکوں کی اطلاع،   لوکل ذرائع کے مطابق   دھماکوں میں  ڈرونز استعمال  کیے گئے ہیں۔  

جموں کشمیر (نیوز اپڈیٹ) بھارتی فضائیہ کی ایک سوشل ویب سائیٹ پر بھی اس خبر کی تائید کی گئی ہے۔ جس کے مطابق لکھا گیا  ہے کہ  اتوار کی صبح جموں ایئر بیس کے ٹیکنیکل ایریا  میں 2 دھماکے کئے گئے ہیں۔ 1 دھماکے سے  عمارت کو جزوی طور پر  نقصان پہنچا  ہے جبکہ دوسرا  دھماکہ  اوپن ایریا  میں ہونے کی وجہ سے  ٹیکنیکل آلات محفوظ رہے۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق ایجنسیاں وقوعہ کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں۔

https://www.news38960.com/
Jammu News

نیوز اپڈیٹ کے باوثوق  ذرائع کے  مطابق  دونوں ڈرونز  دھماکے  تھے جن میں 2 ڈرونز استعمال ہوئے ہیں۔  ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  حملے میں بھارتی فضائیہ کے  دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اس حملے کے متعلق بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا   کہ حملے  کے  فوراً بعدبھارتیہ حکومت کے وزیر دفاع  راج  ناتھ سنگھ نےبھارتی فضائیہ کے  وائس چیف  ایئر مارشل ایچ ۔ایس اروڑا کو واقعہ کی فوری  صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دیا ۔ جس کی بنیاد پر  ایئر مارشل وکرم سنگھ کو مقبوضہ جموں کے علاقے  کی طرف  روانہ کر دیا گیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق تاریخ میں ایسا سانحہ  پہلی بار ہوا ہے کہ مقبوضہجموں و کشمیر  میں بھارتی فضائیہ  کو ٹارگٹ کرنے کے لیے  ائیر بیس کے تکنیکی علاقے میںڈرونز حملہ کیا گیا ہے۔  یہاں یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ کمرشل پروازیں بھی   جموں  ائیر بیس کے رن وے کو  استعمال کرتی ہیں  جبکہ اے۔ٹی۔سی اور رن وے   کا  مکمل کنٹرول بھارتی فضائیہ کے پاس ہے۔     

ذرائع نےبتایا کہ تحقیقی ایجنسی نے جائے وقوعہ سے  فرانزک کے لیے  نمونے اکٹھے کر لیے ہیں۔ انڈیا کے لیے یہ  بہت الارمنگ صورتحال  ہے کیونکہ حملے ٹیکنیکل ایریا میں کیے گئے  ہیں۔  یہ بات بہت  اہم ہے کہ کوئی بھی تکنیکی علاقہ ائیرفورس   کا اہم علاقہ ہوتا ہے،  کیونکہ  یہی وہ جگہ ہے  جسے  ہوائی جہازوں کو پارک کرنے اور ٹیکنیکل ایکؤپمنٹ کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی ائیر بیس پر دو  ایریاز بہت اہمیت کا حامل ہوتے ہیں۔  ایک وہ جہاں جہازوں اور ان سے متعلقہ آلات کو رکھا جاتا ہے جسے ٹیکنیکل ایریا کہتے ہیں جبکہ  دوسرا  رہائشی  ایریا ہوتا ہے جہاں فضائیہ کے متعلقہ لوگ رہتے ہیں۔ اس امر میں اگر دیکھا جائے تو  اس حملے کی نوعیت بہت سنگین ہے اور اسےمحض  دو چھوٹے دھماکے سمجھنا بھارتی حکام کی نا اہلی ہی ہو گا۔


No comments:

Post a Comment