الیکشن کمیشن نےعمران خان کو توشہ خانہ سےقیمتی اشیاء چرانےپرسرٹیفائیڈ چور ثابت کیا،عمران نیازی نے گھڑی تک چوری کر لی،شہباز شریف نےالیکشن کمیشن کی جانب سےعمران خان کو چور ثابت کرنےپرخوشی کا اظہار کیا۔
![]() |
Pakistan's economy faced difficulties due to being in the gray list, Prime Minister Shahbaz Sharif |
لاہور (نیوز اپڈیٹ) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری انتھک محنت کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔جس پرپاکستانی
عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔ واضح رہے کہ وطنِ عزیز کے گرے لسٹ میں شمولیات کی وجہ سے نہ صرف ملک کو
معاشی میدان میں بہت نقصان اُٹھانا پڑا بلکہ تمام سرمایہ داروں اور تاجر افراد کو
بھاری نقصان ہوا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف
کا صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہورمیں پریس کانفرنس کو دوارن کہنا تھا کہگرے لسٹ سے نکلناپاکستانی عوام کی بہت بڑی
کامیابی ہے۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ فوجی چیف جنرل باجوہ اور ان کے سٹاف نے پاکستانی عوام کو گرے لسٹ کے بھنور سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے
جس پر فوجی حکام کو میں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پینتیس سفارشات پر بھرپور کام کیا، پاکستانی عوام اور فوجی
جرنیلز نے ملک کیلئے بہت بڑی قربانیاں دیں
تب جا کر پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا۔ تمام پاکستانی اداروں اور خاص طور پر وزارتِ خارجہ نے اہم امور پر شاندار کام پیش کیا
جس سے امریکن بہت خوش ہوئے اور انھوں نے پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنے کا
کوئی جواز نہیں ملا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ
نااہل حکومتی ٹولے کا بھی ساتھ دیا تھا کہ
کسی وطنِ عزیز کا نام گرے لسٹ سے نکل
جائے۔
وزیرِ اعظم میاں شہباز احمد شریف ولد میاں محمد شریف نےعوامی دلوں کی دھڑکن عمران احمدخان نیازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک خوش قسمت دن تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے علاوہ عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور ثابت کیا اب بین الاقوامی میڈیا ہمیں نہیں بلکہ عمران نیازی کو چور چور کہے گا۔عمران خان نے معصوم عوام کو بھلا پھسلا کر خود چوری کا مرتکب ہوا اور توشہ خانہ سے قیمتی گھڑی تک نہ چھوڑی ۔
وزیرِاعظم نےکہا کہ جب ہمیں چور کہا گیا تو زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور آج ان کی چوری ثابت ہونے پر شوروغُل کر رہے ہیں ۔ اس وقت الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کے عمران خان کو وزیرِاعظم بنایا گیا لیکن مقتدر حلقوں کو یہ بات جلد ہی معلوم ہو گئی کہ یہ غلط بندہ سیلیکٹ کر لیا ہے۔ تب جا کر عمران نیازی کو چوری کے الزام میں برطرف اور نااہل کیا گیا ہے اور اب یہ جیل بھی کاٹے گا۔
No comments:
Post a Comment