کینیا پولیس، فیملی ذرائع اور قریبی دوستوں کی جانب سے ارشد شریف کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
![]() |
Arshad Sharif Senior Journalist and Anchor Person Murdered |
نیروبی (نیوز اپڈیٹ) پاکستانی سینئرصحافی
و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں شہیدکردیا گیا۔ ارشد شریف اے آر وائے
نیوز چینل سے وابستہ تھے اور حالیہ طور پر بول
چینل کے ساتھ ان کے معاملات طے پا گئے تھے، ذرائع کے مطابق سینئر صحافی اور بول چینل کے
اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیامیں گولیاں مار کر شہیدکر دیا گیا ہے۔ اِس حوالے سے ابھی
تک مزید تفصیلات منظرِعام پر نہیں آ سکیں۔
واضح رہے
کہ برسوں تک نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے
وابستہ رہنے والے سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی ارشد شریف نےچندماہ قبل ہی قتل اور گرفتاری کی
دھمکیاں ملنے کی بدولت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو خیرآباد کہا تھا ۔ ارشد شریفبیرونِ ملک سے ملکی سیاست کے حوالے سے یُوٹیوب پر وی لاگ کیا کرتے تھے۔ نجی
ٹی وی چینل بول نیوز سے وابستہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ اُن
کے بول نیوز کی انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے پا گئے تھے۔
یاد رہے کہ سنہ 2011ء میں ارشد شریف کے بھائی جو کہ پاک آرمی میں میجر کے عہدے پر فائز
تھے کو بھی شہید کردیا گیا تھا۔ واضح رہے
کہ ان کے بھائی والد کے جنازے کو کندھا دینے گھر آرہے تھے مگر دہشت گردوں نے
راستے میں گھات لگا کر ان پر حملہ کر کے انھیں شہید کر دیا تھا۔
No comments:
Post a Comment